روس یوکرین جنگ کے آغاز پر برطانیہ نے ’’یوکرین فیملی اسکیم‘‘ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت یوکرین کے شہریوں کو برطانیہ میں اسپیشل ویزا کے تحت زندگی شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ۶۰؍ سے زائد قانون سازوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کیلئے بھی ایسی ہی اسکیم متعارف کروائیں۔پیر کو درجنوں برطانوی قانون سازوں نے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نئی ویزا اسکیم متعارف کرائیں تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کو خاندان کے ساتھ برطانیہ میں پناہ لینے کی اجازت دی جا سکے۔ ۶۷؍ ممبران پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے ممبران کے ایک کراس پارٹی گروپ نے اسٹارمر اور ہوم سیکریٹری یویٹ کوپر کو ایک ’’غزہ فیملی اسکیم‘‘ بنانے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ایک ایسا پروگرام ترتیب دیا جائے جو انہوں نے ۲۰۲۲ء میں روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد یوکرین فیملی اسکیم بنیا تھا۔ انادولو کے پاس موجود ایک مشترکہ خط میں اراکین پارلیمنٹ اور ساتھیوں نے ’’غزہ میں فلسطینیوں کو پہنچنے والے بے پناہ مصائب پر شدید تشویش‘‘ کا اظہار کیا، بشمول اسرائیل کی امدادی ناکہ بندیوں کے ذریعے قحط پیدا کرنا اور غزہ کی آبادی پر مسلسل بمباری کرنا۔

متعلقہ
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئی۔۔۔
ایران اور اسرائیل کی جنگ چھٹے دن میں داخل ہو چکی ہے۔ اسرائیل نے ایران کے فوجی اور نیوکلیئر مقامات پر حملے کیے جبکہ ایران نے ڈرونز اور میزائلوں سے تل ابیب سمیت کئی اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنایا۔ دونوں طرف عام شہری ہلاک و زخمی ہو رہے ہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے…

غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔ اسلام آباد: (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے)ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول…

پاور سمارٹ موبائل فون ایپلیکیشن اپنا میٹر اپنی ریڈنگ لانچ کر دی گئی
اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کو 5 زبانوں میں متعارف کروایا گیا ہے،اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کو کراچی سے پشاور تک گھر گھر متعارف کرائیں، وزیر اعظم حکومت کے اداروں میں جو بجلی پیدا ہوتی اس کی کھپت کم ہے،برق رفتاری سے بجلی کی چوری میں کمی کرنی ہے ، وزیر اعظم سالانہ 500…

پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کا حکومتی دعویٰ فراڈ نکلا
جیو فیکٹ چیک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ آج بھی وہی ہے جو سن 2021 میں تھی۔ 2021 کی رینکنگ پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ملکوں کا ویزہ فری سفر کیا جا سکتا تھا۔ اس وقت پاکستانی پاسپورٹ نیچے سے چوتھے نمبر پر تھا اور اس کی رینکنگ صرف افغانستان، شام اور عراق…
لبنان میں شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر، لوگوں کا خوشی کا اظہار
بیروت: لبنان میں ایک شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر لوگوں نے موبائل کیمرے میں ریکارڈ کیے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اسرا_ئیلی بارڈر کے قریب واقع لبنانی شہر میں ایک شادی کی تقریب کے دوران اسرا_ئیل کی جانب جاتے ایر_انی میزائلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔