ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے، دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری علی اسد گیلانی نے انکا استقبال کیا۔مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرکے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرے گا۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا اور علاقائی امن کے لیے دو طرفہ تعاون کو تقویت دینا ہے۔ترکیہ اور پاکستان معیشت، تجارت اور دفاع کے شعبوں میں قریبی دو طرفہ تعلقات رکھتے ہیں۔ اس اعلیٰ سطحی دورے سے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی توقع ہے۔ترک میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے حکام اسلام آباد میں ہونے والے اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس کے بعد پیش رفت کا جائزہ لیں گے، فریقین 2026 میں ترکیہ میں متوقع آئندہ اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ ترکیہ وہ پہلا ملک تھا جس نے مئی میں بھارت کی طرف سے پاکستان پر فضائی حملوں کی مذمت کی تھی۔
متعلقہ
اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم فوربس کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل
مزید میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا۔علی امین گنڈا پور
ایران پر امریکی حملوں کے سلسلے میں روسی وزارت خارجہ کا بیان
روس نے اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد 22 جون کی صبح سویرے کیے گئے اسلامی جمہوریہ ایران کی متعدد جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی سختی سے مذمت کی ہے۔ ایک خودمختار ریاست کی سرزمین پر میزائل اور فضائی حملوں کا یہ لاپرواہی فیصلہ، پیش کردہ جوازوں سے قطع نظر، بین الاقوامی قانون،…
پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر…
امریکہ میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا غیررسمی ملاقات میں صحافیوں سے دو ٹوک مکالمہ
واشنگٹن ڈی سی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی فوجی اور سویلین قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ تاہم ان کے دورے کا اہم ترین اور غیر رسمی لمحہ اُس وقت آیا جب انہوں نے واشنگٹن میں…
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریبات، پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اعلان
پی پی پی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ ملک بھر میں تقاریب منعقد کرنے کی ہدایات جاریسابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ 21 جون کو منائی جائے گی، ہمایون خان اس حوالے سے صوبائی اور ضلعی دفاتر میں سالگرہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، ہمایون…
میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں 13 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کی کوشش کی گئی اور خودکش حملہ آور نے…