اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے)این ڈی ایم اے نے اگلے 24 تا 48 گھنٹے کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں اورممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کُمراٹ ویلی میں گلیشیئر پھٹنے (GLOF) کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔الرٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقوں بدسوات، ہنارچی، ترسات ہندور، دارکوٹ اور اشکومن میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑھ گی۔آزاد کشمیر کے نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، باغ اور کوٹلی میں شدید بارشوں اور شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، مردان، سوات، دیر، کوہستان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں تیز بارشیں اور آندھی و طوفان متوقع ہیں اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، قصور اور منڈی بہاؤالدین میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، خضدار، ژوب، سبی، ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں گرد آلود ہواؤں سمیت شدید بارشیں متوقع ہیں۔سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ اور جیکب آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے اور بجلی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں سمیت آزاد کشمیر کے مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ، حویلی، ہٹیاں بالا میں طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔
متعلقہ
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایمبیسیڈر آف رشیئن ایجوکیشن اینڈ سائنس ان پاکستان اور صدر کرغستان ٹریڈ ہاؤس نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی
۔ملاقات میں پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیم، سائنسی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر شاہد نے روس اور کرغستان کی جامعات میں پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع، اسکالرشپس، اور تحقیقی پروگراموں پر روشنی ڈالی، گورنر فیصل کریم…

ٹرمپ کی پاکستان سے بڑھتی قربت پر بھارت کی تشویش، چین سے تعلقات میں تیزی
اسلام آباد / نئی دہلی / واشنگٹن – سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں دیے گئے ظہرانے نے خطے میں سفارتی توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بھارت نے امریکا سے اس ملاقات…

شاہدرہ میں کم عمر ڈرائیور کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، دیگر کے زخمی ہونے کا معاملہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، کم عمر ڈرائیورز کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر اظہار برہمی آئی جی پنجاب کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم، حادثات کا موجب بغیر لائسنس، کم عمر ڈرائیورز کو ہرگز…

پاکستان جلد دوبارہ دنیا کی 24 ویں معیشت بن کر ابھرے گا. اسحاق ڈار
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت کیلئے پرعزم ہے‘ اقتصادی بحالی کے ایجنڈے کے مثبت نتائج برآمد ہوںگے. وزیرخارجہ کاپاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاباسلام آبادوزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ملک جلد دوبارہ دنیا کی 24 ویں معیشت بن کر ابھرے…
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
محکمہ ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دو فیصد اضافہ کردیا دو ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ریلویز نے 18 جون کو کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا تھا۔ اس سے قبل لاہور سے ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی…

زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس: عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے ) – لاہور کی کینٹ کچہری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے…