کراچی (نمائندہ خصوصی پاکستان)تیونس سے کراچی آنیوالی لڑکی محبت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ویزہ ختم ہونے پر وطن واپسی میں مشکلات کا شکار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان آنے کے بعد ناکام واپس لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی ناکام محبت کی کہانی کے بعد اب تیونس سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی سندہ ایاری کی کراچی میں محبت کی ایک اور افسوسناک داستان سامنے آ گئی۔بتایا گیا ہے کہ سندہ ایاری تیونس کے دارالحکومت کی رہائشی ہے جس نے حال ہی میں کراچی کے ویمن تھانے میں پہنچ کر مدد طلب کی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ لیاری سے تعلق رکھنے والے محمد عامر سے دوستی ہوئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی اور اسی محبت کو حقیقت میں کا روپ دینے کے لیے اس نے 28 نومبر 2024ء کو پاکستان کا ویزہ حاصل کیا اور کراچی پہنچ گئی۔معلوم ہوا ہے کہ ایئرپورٹ پر عامر اور اس کے اہل خانہ نے خاتون کا استقبال کیا اور اگلے ہی دن ایک مختصر تقریب میں دونوں کا نکاح کر دیا گیا، ان کا نکاح 6 مارچ کو یونین کونسل بغدادی لیاری میں رجسٹرڈ ہوا، شروع کے دنوں میں شادی خوشگوار رہی تاہم کچھ ہی عرصے بعد ان کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی اور معمولی جھگڑے بڑھتے ہوئے سنگین ہوئے تو عامر نے سے طلاق دے کر رشتہ ختم کردیابتایا جارہا ہے کہ متاثرہ خاتون سندہ اب اپنے وطن واپس جانے کی خواہشمند ہے لیکن اس کا پاکستان کا ویزہ 18 فروری کو ختم ہو گیا تھا ویزے کی تجدید یا ایگزٹ پرمٹ کے بغیر وہ تیونس واپس نہیں جا سکتی، ویزہ کی تجدید کے اخراجات 400 امریکی ڈالر اور ہوائی ٹکٹ کی قیمت تقریباً سوا 2 لاکھ روپے ہے جو اس کے لیے ناقابل برداشت ہیں، لڑکی کی جانب سے عامر کے خلاف کسی بدسلوکی کی شکایت نہیں کی گئی تاہم پولیس نے عامر کو تھانے طلب کیا تو اس نے طلاق دینے کی تصدیق کی اور چلا گیا جس کے بعد اس نے موبائل فون بند کردیا، پولیس نے اسے خاتون کو عارضی پناہ دے دی ہے۔

متعلقہ

سیالکوٹ: پولیس میں کڑا احتساب – 24 اہلکار نوکری سے برخاست، 51 کو محکمانہ سزائیں
سیالکوٹ (وقاص احمد وڑائچ سے ) – سیالکوٹ پولیس میں بڑے پیمانے پر احتساب کا عمل مکمل، 24 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا جبکہ 51 اہلکاروں کو مختلف محکمانہ سزائیں دی گئیں۔ یہ اقدامات ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی زیر نگرانی اردل روم…

بلوچستان: دکی میں کوئلے کی کان پر مسلح افراد کا حملہ، 20 مزدور ہلاک
بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کانوں پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ حملوں اور دستی بموں سے حملہ کیا ہے جب کہ فائرنگ سے بھی مزدوروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس واقعے میں اب تک 20 کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیق…

پاکستان کے 15 سے زائد سرکاری اداروں کے نقصانات 59 کھرب سے تجاوز کرگئے، پنشن واجبات 17 کھرب روپے تک پہنچ گئے ۔ ششماہی رپورٹ جاری
اسلام آباد: پاکستان کے پبلک سیکٹر میں شدید مالی بحران کی صورتحال سامنے آگئی ہے۔ تازہ ششماہی رپورٹ کے مطابق ملک کے 15 سے زائد سرکاری اداروں (SOEs) کا مجموعی مالی خسارہ 59 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ پنشن کے واجبات بھی بڑھ کر 17 کھرب…

پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ، اپوزیشن رکن کا حکومتی رکن پر تھپڑ، اجلاس ملتوی
لاہور( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے) پاکستان کی سب سے بڑی صوبائی اسمبلی ایک بار پھر سیاسی کشیدگی کا مرکز بن گئی، جب پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ ایک اپوزیشن رکن نے حکومتی…

وفاقی حکومت کا افغان مہاجرین کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ: وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آبادوفاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو مزید قیام کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔وزیر داخلہ کے…
ایران پر امریکی حملوں کے سلسلے میں روسی وزارت خارجہ کا بیان
روس نے اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد 22 جون کی صبح سویرے کیے گئے اسلامی جمہوریہ ایران کی متعدد جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی سختی سے مذمت کی ہے۔ ایک خودمختار ریاست کی سرزمین پر میزائل اور فضائی حملوں کا یہ لاپرواہی فیصلہ، پیش کردہ…