کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ سندھ) جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) کے ایک کنویں سے تیل کی پیداوار میں 2280 بیرل یومیہ اور گیس کی پیداوار میں 5 لاکھ مکعب فٹ اضافہ ہوا۔او جی ڈی سی ایل نے راجیان آئل فیلڈ میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ کامیابی سے نصب کر دیا، ای ایس پی کی تنصیب سے تیل کی پیداوار 820 سے بڑھ کر 3,100 بیرل یومیہ ہوگئی۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پمپ سے گیس کی پیداوار 5 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق تیل و گیس کی پیداوار میں بہتری کیلئے او جی ڈی سی ایل نے عالمی معیار کی مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

متعلقہ
حالت جنگ میں مذاکرات نہیں کریں گےایران نے ثالث قطر اور عمان کو آگاہ کر دیا
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے ثالثی کے کردار ادا کرنے والے ممالک قطر اور عمان کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔ ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے اتوار کو رائٹرز کو بتایا کہ ایران اور اسرائیل…

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی بحالی کے بعد مسلم لیگ نون سب سے بڑی جماعت بن گئی
لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)الیکشن کمیشن کی جانب سے بحالی کے بعد پنجاب اسمبلی میں نون لیگ کی خواتین کیلئے مخصوص ارکان کی تعداد 36 سے بڑھ کر 57 ہو گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کی تعداد 3 سے بڑھ کر چار ہو گئی۔ مسلم لیگ قاف…

پنجاب میں بارشوں اور آندھی کے دوران حادثات سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 35 زخمی ہوئے، کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔
لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ محمد شہزاد)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 25 سے 27 جون تک بارش کے دوران 25 حادثات رپورٹ ہوئے، مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق…

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی. ہنگامی حالت نافذ
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب نے تباہی مچادی اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی۔ امریکی حکام نے بتایا کہ شدید بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آئی جس سے گھروں، سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ مختلف علاقوں…

شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا، سرجری تجویز
پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، وہ 3 ماہ تک کرکٹ سے آؤٹ ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان کی کندھے کی تکلیف سے نجات کےلیے سرجری کا امکان ہے، جس کے لیے وہ انگلینڈ بھی جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر دائیں کندھے…