حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کوغسل مبارک دینے کی تقریب میں کثیر تعداد میں۔ سیاسی سماجی و دیگر نمایاں شخصیات کی شرکت
لاہور( آنٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے )حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزارکو منوں عرق گلاب سے غسل دیا گا۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دیا اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں ۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور عقیدت مندوں نےاس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اورقیام امن کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین سیکرٹری اوقاف،ڈی جی اوقاف اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
سالانہ غسل تقریب میں زائرین، عقیدت مندوں نے بھی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق حضرت داتا گنج بخش ؒکے غسل مبارک کی تقریب میں سیکورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی ۔وزیراعلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں منتظمین کو ہدایت کی تھی کہ حضرت داتا گنج بخش ؒکے غسل مبارک پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں، محبت سے پیش آئیں، زائرین اور عقیدت مندوں کو محبت اور احترام کے ساتھ لنگر پیش کیا جائے – رش آور بھگدڑ سے بچنے کے لئے بہترین نظم و ضبط کا اہتمام کیا جائے – وزیراعلی پنجاب نے اپیل کی کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ۔ حضرت داتا گنج بخش ؒنے محبت، احترام، امن اور رواداری کا پیغام عام کیا –