راولپنڈی (علی حسنین سے)
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات(تھیوری ) 2025 آج کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان نے امتحانات کے پرامن، شفاف اور میرٹ پر مبنی انعقاد پر مکمل اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن، حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات و سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید کی رہنمائی میں اس پورے عمل کو مثالی طریقے سے سرانجام دیا گیا۔
چیئرمین نے کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان،سیکرٹری بورڈ امجد اقبال خٹک بورڈ افسران و ملازمین، کمشنر راولپنڈی، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اٹک، جہلم، چکوال و راولپنڈی، تمام اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن، موبائل انسپکٹرز، چیئرمین سکواڈز اور تمام امتحانی عملے کی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی محنت اور فرض شناسی سے امتحانات کے شفاف انعقاد کو ممکن بنایا گیا۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ مستقبل میں بھی شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد کو یقینی بناتا رہے گا۔