ماسکو: روس نے افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرلیا ہے جس کے بعد روس پہلا ملک بن گیا ہے جس نے طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی حکومت کو قبول کیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق روس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد قبول کرلی ہیں۔ اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے کا عمل مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دے گا۔