ڈچ وزیرِ دفاع روبن بریکلمانس نے کہا:
"ہم دیکھ رہے ہیں کہ کیمیائی ہتھیار اب روس کے جنگی طریقے کا معمول بن چکے ہیں۔”
ہالینڈ کی فوجی انٹیلیجنس ایجنسی (MIVD) نے اعلان کیا ہے کہ روس نے یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا "وسیع اور منظم” استعمال کیا ہے۔
خاص طور پر "chloropicrin” (کلوروپائکرین) نامی گیس استعمال کی گئی ہے، جو زہریلی اور سانس میں دشواری پیدا کرنے والی کیمیکل ہے۔
یہ معلومات جرمنی کی انٹیلیجنس ایجنسی (BND) کے ساتھ مل کر اکٹھی کی گئی ہیں، اور اسے جرمن پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر بھی کیا گیا ہے۔