وصول کنندگان کو گرفتار کر لیا گیا جن کی تعداد تین ہے: سعودی زکوٰة، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی
سعودی عرب
ریاض سعودی عرب نے نشہ آور مادہ "ایمفیٹامین” کی 6 لاکھ 46 ہزار گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ گولیاں جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے مملکت میں آنے والی ایک درآمدی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔
سعودی زکوٰة، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ یہ کھیپ "خوراکی اشیاء” پر مشتمل تھی جس میں "فول” (عربی لوبیا) شامل تھا۔ جب اس پر کسٹم کے معمول کے طریقہ کار کے تحت سکیورٹی ٹیکنالوجی اور زندہ سونگھنے والے ذرائع کے ذریعے جانچ کی گئی تو اس میں مذکورہ مقدار کی گولیاں چھپی ہوئی پائی گئیں۔
اتھارٹی نے مزید بتایا کہ ضبطی کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انسدادِ منشیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ رابطہ کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں مملکت کے اندر ان اشیاء کے وصول کنندگان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار شدگان کی تعداد تین ہے۔
اتھارٹی کے ترجمان حمود الحربی نے زور دے کر کہا کہ اتھارٹی سعودی عرب کی درآمدات و برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مزید سخت بنانے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ معاشرے کو ان خطرناک آفتوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس سلسلے میں انسدادِ منشیات کے ادارے کے ساتھ مسلسل تعاون جاری ہے۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ معاشرے اور قومی معیشت کی حفاظت کی جا سکے۔ انھوں نے بتایا کہ شکایات کے لیے 1910 پر کال، zatca.gov.sa@1910 پر ای میل، یا بین الاقوامی نمبر 009661910 کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اتھارٹی ان تمام ذرائع سے اسمگلنگ اور کسٹمز قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق اطلاعات کو مکمل رازداری کے ساتھ وصول کرتی ہے، اور مصدقہ معلومات کی صورت میں اطلاع دینے والے کو انعام بھی دیا جاتا ہے۔