ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل کو واردات کے جلد از جلد سراغ اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے۔
(بیورو رپورٹ سیالکوٹ وقاص احمد وڑائچ سے) ڈی پی او فیصل شہزاد کے مسلسل فالو اپ اور نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ نے جدید تفتیشی طریقوں اور تکنیکی وسائل کے استعمال سے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں اس بڑی واردات کو ٹریس کرتے ہوئے واردات میں ملوث 3 ملزمان 2 خواتین اور ایک مرد, حضرہ، علیزہ اور احمد صابر کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان سگے بہن بھائی اور مدعی مقدمہ کے قریبی عزیز ہیں۔مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے اصل مالک کے حوالے کر دیا جبکہ گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔