مشہور گلوکار شان نے اپنے ایک کنسرٹ میں شاہ رخ خان کی فلم ’’پردیس‘‘ کا نغمہ ’’یہ دل دیوانہ‘‘گا کر انہیں خراج پیش کیا۔
شان نے اپنے موسیقی کے کریئر میں کئی ہٹ نغمے دیئے ہیں اور شاہ رخ خان کو انہوں نے جو آواز دی اسے بھی مداحوں نے پسند کیا۔ فی الحال وہ اپنے انفی نٹی ٹور پر ہیں جس کے تحت انہوں نے امریکہ، کنیڈا اور دیگر ممالک میں پرفارم کیا ہے۔ ایسے ہی ایک کنسرٹ میں انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’’پردیس‘‘ کا نغمہ گا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ تاہم، حقیقی نغمہ سونونگم نے گایا ہے لیکن شان نے اپنی نرم اور دلکش آواز سے نغمے کو نئی تازگی بخشی ہے۔ ان کے منفرد ورژن نے مداحوں کیلئے اس لمحے کو مزید خاص بنا دیا۔ شان کے نغمہ گانے سے پہلے معلن نے ناظرین کو متوجہ کرنے کیلئے کہا ’’۹۰؍ کی دہائی میں دلوں کا ایک ہی جادوگر تھا اور ابھی بھی وہی ہے۔‘‘