اسلام آباد (محمد سلیم سے) عالمی بینک نے پاکستان میں دو منصوبوں کیلئے 194 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ بلوچستان میں تعلیمی نظام میں بہتری اور پانی فراہمی کیلئے خرچ ہوگی، معیاری تعلیم تک رسائی اور فراہمی منصوبہ کے تحت 100 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ تعلیم تک رسائی پروجیکٹ سے اڑھائی لاکھ بچے مستفید ہوں گے، منصوبے کے تحت 5 ہزار اساتذہ کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے گی اعلامیہ کے مطابق تعلیم تک رسائی پروگرام کے تحت 400 طالبات کو اساتذہ کیلئے سکالرشپ فراہم ہوں گی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہی دوسرے منصوبہ پر 94 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوگی، پراجیکٹ کے تحت زراعت کیلئے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی بہتر بنانے کیلئے رقم خرچ کی جائے گی، منصوبے کے تحت کوئٹہ شہر میں بھی پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر کیا جائے گا۔

متعلقہ

اسلام آباد: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: (عدالتی رپورٹر)اسلام آباد کی عدالت نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو…

فرانسیسی چیف آف اسٹاف کا انتباہ: روسی ہائبرڈ جنگ، مشرق وسطیٰ میں تزویراتی زوال پر شدید تشویش
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) – فرانسیسی افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل تیری بورکارڈ نے حالیہ خطاب میں روس کی جانب سے جاری ہائبرڈ جنگ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تزویراتی خطرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فرانس کو اس وقت…

جرمن اسمبلی میں غیر ملکیوں سے متعلق نامناسب راے کا اظہار
کل بدھ کے روز جرمنی کی نیشنل اسمبلی Bundestag کی کاروائی امسال کے قومی بجٹ میں موجود اخراجات کے جائزہ کے لئے مخصوص تھی ۔ سپیکر نے قائد حزب اختلاف کو پہلے تقریر کرنے کی دعوت دی ۔ اس وقت جرمنی میں غیر ملکیوں کی مخالف جماعت جرمنی…

اسلام آباد ایکسائز کا انقلابی اقدام: گاڑیوں کی ملکیتی نمبر پلیٹس متعارف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں انقلابی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ اب گاڑیوں کو جاری کی جانے والی نمبر پلیٹیں مالک کی ملکیت سے منسلک ہوں گی، نہ کہ گاڑی سے۔ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم…

عالیہ حمزہ کا پی ٹی آئی اجلاس اور 90 روزہ تحریک پر سوالیہ ردعمل
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے 90 روزہ تحریک کے اعلان پر سوالات اٹھا دیے۔ عالیہ حمزہ نے سماجی…
بھارتی پولیس نے جعلی ممالک کے ‘سفیر’ کو گرفتار کرلیا
بھارتی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو ’ویسٹارکٹیکا‘، ’سیبورگو‘ اور ’لندنیا‘ جیسے فرضی ممالک کا جعلی سفیر بن کر بھارت میں ایک جعلی سفارتخانہ چلا رہا تھا۔ ملزم نے خود کو مختلف خودساختہ ریاستوں کا سفیر ظاہر کر کے سرکاری حیثیت کا دعویٰ کیا۔…