اسرائیلی ویب سائٹ ’ واللا‘ کے مطابق صہیونی ریاست کا غزہ میں زمینی کارروائی کیلئے۵؍ مکمل فوجی بریگیڈز کومتحرک کرنے کا منصوبہ، فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر انخلاء کا خدشہ۔اسرائیلی فوج غزہ میں ایک بڑی اور تباہ کن فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ ’واللا ‘ کے مطابق اس بار محدود آپریشن کے بجائے ۵؍ مکمل فوجی بریگیڈز کو حرکت دینے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہریوں کو سب سے بڑے انخلاء پر مجبور کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے سیکوریٹی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیاجس میں غزہ میں جاری جنگ کے اگلے مراحل پر غور کیا گیا۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔ ’واللا‘ کے مطابق، اسرائیلی قیادت ۲؍ راستوں پر غور کر رہی ہے: یا تو حماس کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے معاہدے تک پہنچا جائے یا ایک اور وسیع زمینی کارروائی شروع کی جائے۔ اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج جنگ کے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑے شہری انخلاء کی کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے تاکہ نئے فوجی آپریشن کیلئے زمینی حالات سازگار بنائے جا سکیں۔

متعلقہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والا شہری عدالت سے بری
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف کے خلاف مبینہ نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار شہری ساجد نواز کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا.ساجد نواز کے بیٹے نے اپنے والد کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس…

پاکستان میں شورش زدہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی
پاکستان میں شورش زدہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی ایگزیکٹو خلاصہ پاکستان میں شورش زدہ علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ مسئلہ نہ صرف ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے بلکہ اس کے سماجی اور اقتصادی…

ایران کیخلاف جنگ: اسرائیلی وزیراعظم عوام کا اعتماد کھونے لگے، مقبولیت میں تیزی سے کمی
ایران کے خلاف جنگ کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو عوام کا اعتماد کھونے لگے۔ اسرائیل میں کرائے گئے تازہ ترین سرویز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیلی عوام کا اعتماد کھو رہے ہیں، ان کی مقبولیت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ قبل ازوقت انتخابات کرا…

راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل، 17 سالہ سدرہ کی قبر کشائی کا حکم
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی 17 سالہ لڑکی سدرہ کے کیس میں عدالت نے اس کی قبر کشائی کا حکم دے دیا ہے۔ سول جج قمر عباس تارڑ نے پولیس کی درخواست پر یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے 28 جولائی کو قبر کشائی…

جمشید دستی نااہل قرار
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دے کر انہیں نااہل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ درخواست گزار کی جانب سے دائر شکایت پر کیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ جمشید دستی نے کاغذاتِ نامزدگی میں…
جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی، ایران عدم استحکام کا سبب قرار
جی سیون ممالک کا ایران اور اسرائیل کی جنگ میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بیان سامنے آگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت کی گئی ہے اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے جبکہ جی 7 کے…