تل ابیب کی ظالمانہ کارروائی میں ۲۴؍ گھنٹوں میں ۱۳۸؍ افراد نے جام شہادت نوش کیا، جنگ بندی کی تجویز پر حماس کے مثبت جواب کی امید
غزہ میں ۶۰؍ دن کی جنگ بندی کی امیدوں کے بیچ تل ابیب نے اپنی ظالمانہ کارروائیوں میں جمعہ کو اور بھی شدت پیدا کردی۔ جمعہ کو صبح سے شروع ہونے والے حملوں میں اس خبرکے لکھے جانے تک ۱۳۸؍ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اہل غزہ کیلئے زمین تنگ کرتے ہوئے اسرائیل نے ان علاقوں کا دائرہ وسیع کردیا ہے جہاں شہریوں کو نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے ۸۵؍ فیصد علاقے کو اسرائیل نے میدان جنگ قرار دیتے ہوئے شہریوں کو وہاں سے دور رہنےکا حکم دیا ہے