پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس کے سائنسدانوں نے کیریبین جزیرے گواڈیلوپ کی خاتون میں نیا بلڈ گروپ دریافت کرلیا، نئے بلڈ گروپ کا نام’گواڈا نیگیٹو‘ رکھا ہے۔فرانسیسی بلڈ اسٹیبلشمنٹ (ای ایف ایس) نے اس نئے بلڈ گروپ کی دریافت کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ لنکڈ اِن پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا، پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایجنسی نے ابھی دنیا کا 48 واں بلڈ گروپ سسٹم دریافت کیا ہےپوسٹ میں مزید بتایا ہے کہ اس دریافت کو باضابطہ طور پر جون کے آغاز میں میلان میں بین الاقوامی سوسائٹی آف بلڈ ٹرانسفیوژن نے تسلیم کیا تھااس تحقیق میں شامل ماہر حیاتیات تھیری پیرارڈ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک مریض کے خون پہلی بار2011ء میں انتہائی غیر معمولی اینٹی باڈی پائی گئی تھی لیکن اس وقت کے محدود وسائل نے ہمیں اس پر مزید تحقیق کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ سائنسدان آخر کار 2019ء میں ’ہائی تھرو پٹ ڈی این اے سیکوینسنگ‘ کی بدولت اس راز کو کھولنے میں کامیاب ہو گئے اور اس راز نے جینیاتی تغیر کو اُجاگر کیا۔تھیری پیرارڈ بتایا کہ جس وقت ہمیں کیریبین جزیرے سے تعلق رکھنے والی خاتون کے خون کے نمونے میں نامعلوم اینٹی باڈی ملی اس وقت وہ 54 سال کی تھیں، وہ پیرس میں رہتی تھیں اور ایک سرجری سے پہلے معمول کے ٹیسٹ کروا رہی تھیں۔اُنہوں نے بتایا کہ خاتون کو یہ بلڈ گروپ اپنے والد اور والدہ سے وراثت میں ملا ہے جن میں سے ہر ایک میں تبدیل شدہ جین موجود تھا، تھیری پیرارڈ یہ بھی بتایا کہ اس بلڈ گروپ کا نام’گواڈا نیگیٹو‘مریض کی پہچان کا حوالہ دیتا ہے، تمام زبانوں میں اچھا بھی لگا اور ماہرین میں مقبول بھی رہا۔

متعلقہ

پاکستان: جرمن اولمپک گولڈ میڈلسٹ لورا ڈاہلمائر لائیلہ پیک پر لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری
اسلام آباد / گلگت بلتستان — پاکستان کے پہاڑی سلسلے قراقرم میں واقع لائیلہ پیک (6,096 میٹر) پر چڑھائی کے دوران معروف جرمن اولمپک بایاتھلون چیمپئن لورا ڈاہلمائر شدید زخمی ہوکر لاپتہ ہوگئیں۔ حادثہ 28 جولائی کو دوپہر کے وقت تقریباً 5,700 میٹر کی بلندی پر پیش آیا…

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: شہزاد اکبر مرکزی کردار کے طور پر سامنے آ گئے
اسلام آباد (محمد سلیم سے ) برطانیہ سے واپس آنے والے 190 ملین پاؤنڈز کے کرپشن کیس میں سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق، شہزاد اکبر نہ صرف اس غیر قانونی اسکیم کے ماسٹر مائنڈ تھے، بلکہ…
ایرانی سیٹلائٹ "ناہید 2” کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا
ایران نے اپنے نئے مواصلاتی سیٹلائٹ "ناہید 2” کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا۔ یہ لانچ ایرانی ساختہ سیوز راکٹ کے ذریعے عمل میں آئی، جو ملک کے خلائی عزائم کی واضح علامت ہے۔ "ناہید 2” مکمل طور پر ایرانی ماہرین کی جانب سے ڈیزائن…

عالمی عدالت انصاف کا بڑا فیصلہ: سندھ طاس معاہدے کی معطلی غیرقانونی قرار، بھارت ثالثی نہیں روک سکتا
ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف نے ایک اہم اور فیصلہ کن مقدمے میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی عارضی معطلی کے اعلان کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت اس معاہدے کے تحت جاری ثالثی کے عمل کو روکنے کا اختیار…
ایران :فوجی دستوں کے رات کے گشت میں اضافہ ایران
ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ بسیج نیم فوجی دستوں اور دیگر فورسز کے گشت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ جاری ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس امر کا اظہار حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے اتوار…