( انٹر نیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے)
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے مختلف امام بارگاہوں کا سکیورٹی جائزہ لیا،
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے مجالس اور جلوسوں کی تمام ڈیوٹی کو چیک الرٹ اور بریف کیا
ڈیوٹی پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور چوک چوبند ہو کر فرائض منصبی انجام دینے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز بھی ان کے ہمراہ رہے، ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہاکہ
منتظمین مجالس و جلوس کے سکیورٹی معاملات میں تعاون کریں، پنجاب حکومت کی ہدایت پر پنجاب پولیس محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دی جا رہی ہے۔