ہر فرد کی جان قیمتی ہے، تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے -مریم نوازشریف
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا حکم پی ڈی ایم اے ہر پل، ہر صورت تیار اورمستعدد
لاہور رپورٹ ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انس علی سے)
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب بھرمیں مون سون ہنگامی پلان 2025پر عملدرآمد شروع ہو گیا ۔ وزیراعلی پنجاب کی
پنجاب مون سون ہنگامی پلان 2025 پر عملدرآمد کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ طلب ۔وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کر دیئے گئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر وزیراعلی کی ہدایت پر 24گھنٹے فعال رہے گا
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھرمیں برساتی نالوں کی بھرپور صفائی، بارشی پانی کے بہاؤ کے راستے کلیئر کر دیئے گئے
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی خصوصی ہیلپ لائن 1129 مکمل طورپر فعال کر دیا گیا،صوبہ بھر میں کہیں سے بھی رابطہ ممکن ہوگا۔
پی ڈی ایم اے نے حادثات اور نقصانات سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز جاری کر دئیے ہیں۔
طغیانی کے پیش نظر نوجوانوں خاص طورپر بچوں کے نہروں میں نہانے پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی اور
والدین سے بچوں کو برساتی نالوں میں نہانے اور قریب جانے سے روکنے کی اپیل کی گئی ۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی انتظامیہ اور دیگر اداروں کو متعلقہ علاقوں میں بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بوسیدہ گھروں کے مکینوں سے احتیاطاً محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل کی ہے اور برقی آلات، زمین پر گرے تار اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
عوام کو چھتوں کی صفائی بالخصوص بارش کے بعد بروقت نکاسی آب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ آ سمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کرنے کی ا پیل کی اور
اربن فلڈنگ سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت ۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کا تمام ڈپٹی کمشنروں، اسسٹنٹ کمشنروں، ریسکیو 1122اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت تیار اور مستعد د رہنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف کی برسات کے دوران عوام کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی۔ان کا کہنا ہےکہ
عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،اپنا فرض ضرور نبھائیں گے –