پیرس (کارسپونڈنٹ)فرانس کے ایک نرسنگ ہوم میں تنہا مرنے والے شخص کے گھر سے برآمد سونے کے سکے 3.8 ملین ڈالر میں نیلام کر دیے گئے۔89 سالہ پال نارسی سونے کے سکوں کا شوق رکھتے تھے، اپنے انتقال کے بعد ایک ایسا خزانہ چھوڑ گئے جو صرف ایک عجیب سی داستان نہیں، بلکہ ایک حقیقت بن چکی ہے، ان کے سونے کے سکوں کو 3.8 ملین ڈالر میں نیلامی میں فروخت کیا گیا۔یہ خزانہ صرف سونے کے سِّکے ہی نہیں تھا بلکہ ایک عظیم تاریخ کا حصہ بھی تھا، اس میں 323 سے 336 قبل مسیح کے مقدونیہ کے سِّکے اور فرانس کے بادشاہوں کے دور کے سکے شامل تھے، ان میں وہ سکے بھی شامل تھے جو 1793 میں لوئس سولہ کی گلیوٹین پر موت سے پہلے جاری کیے گئے تھے۔پال نارسی نے اپنی ساری زندگی اس جمع پونجی پر خرچ کی تھی اور ان کے سکوں کا مجموعہ انتہائی قیمتی اور نایاب تھا، ماہر سکہ تھیری پارسی نے کہا کہ پال نارسی ایسا بڑا اور اہم مجموعہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، نہ صرف مقدار کے لحاظ سے بلکہ معیار کے لحاظ سے بھی۔نارسی کی کوئی اولاد یا وارث نہیں تھے اور ان کی بہن، جو ان کے ساتھ سکے جمع کرتی تھی، کی وفات کے بعد وہ ایک نرسنگ ہوم میں منتقل ہو گئے تھے، ان کا یہ خزانہ ایک الماری کی دیوار کے پیچھے چھپا ہوا تھا۔اس کے خزانے سے ملے نپولین کے سکے علیحدہ نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ رقم نارسی کے دور دراز کے کزنز کو منتقل کی جائے گی۔

متعلقہ

حکومت کا پرائمری سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (محمد سلیم سے ) وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ حکومت نے پرائمری سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔سینیٹر پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں…

اقوامِ متحدہ: عالمی امداد کا بحران
سیکرٹری جنرل کی قانونی ذمہ داریوں میں کٹوتیوں کے سبب امریکہ کی امدادی فنڈنگ متاثر ہوئی ہے۔ عالمی رہنما اسپین، فرانس، برطانیہ، چین اور مزید ممالک سیویل سماجی بھلائی کے لیے امداد میں اضافے کے مطالبہ کر رہے ہیں .
ایران پر حملے کو ’یو این چارٹر‘ کی سنگین خلاف ورزی ہے،امریکی کارروائی پرچین کی شدید مذمت ۔
چین کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایران میں جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیجنگ نے تمام فریقین خصوصاً اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کریں۔ وزارت خارجہ کی…
پاکستان: ٹرمپ کا نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی
پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کے کردار کو بھارتی–پاکستانی کشیدگی میں مفاہمت کے لیے سراہا گیا
اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی کی پنجاب اسمبلی میڈیا ہال میں گفتگو
۔لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجا ب فرزانہ چوہدری) انہوں نے کہا پنجاب کے صحت کے معاملے میں حکومت غیر سنجیدہ ہے۔بجٹ میں ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ایک روپیہ کا اضافہ نہیں ہوا۔ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا پھر میو ہسپتال جیسے حالات ہی تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہوں گے۔ پی آئی سی…