اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے) نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے ملک بھر میں جاری ’’آپریشن گرے‘‘کے تحت غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ایک ماہ سے جاری اس مربوط مہم کے دوران اب تک 93 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 12 غیر قانونی کال سینٹرز کو سیل کر دیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے کے مطابق حالیہ کارروائی میں 6 غیر ملکی باشندوں اور 3 مقامی سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو ایک منظم سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا حصہ تھےحکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک غیر قانونی منافع کو بین الاقوامی ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے پاکستان سے باہر منتقل کر رہا تھا جس سے نہ صرف مالی نقصان ہو رہا تھا بلکہ سکیورٹی خدشات بھی پیدا ہو رہے تھے۔ڈی جی این سی سی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارہ سائبر کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دھوکا دہی، جعلی کالز اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم سے سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی ملزم کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔این سی سی آئی اے کی جانب سے عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک کالز، آن لائن فراڈ یا ڈیجیٹل لین دین میں کسی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ادارے کو دیں تاکہ ایسے جرائم کو روکا جا سکے اور ڈیجیٹل سپیس کو محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ

پاکستان کی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، طلاق یافتہ بیٹی والد کی پنشن کی حقدار قرار
اسلام آباد، بیورو رپورٹ محمد سلیم سے پاکستان کی سپریم کورٹ نے خواتین کے حقوق سے متعلق ایک تاریخی اور بین الاقوامی سطح پر اہمیت رکھنے والا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق یافتہ بیٹی والد کی پنشن کی مکمل حقدار ہے، خواہ طلاق والد کی وفات…
وفاقی حکومت نے بجٹ میں سولر پینل پر عائد ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا …..!
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سولر پینل پر بجٹ میں عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا -!!!’ مزید …

ترکیے اور چین ہمارے دوست ممالک ہیں لیکن جنگ پاکستان نے خود لڑی: وزیردفاع
بھارت کے دعوے مٹی میں مل گئے ، سندور اجڑ گیا، پاکستان کو پوری دنیا کی سپورٹ ملی تھی، بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل کھڑا تھا: خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیے اور چین پاکستان کے دوست ممالک ہیں لیکن جنگ پاکستان نے خود…

حکومت نے بجلی کے صارفین سے ود ہولڈنگ اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 490 ارب روپے جمع کرلیے
اسلام آباد : محمد سلیم سے حکومت نے مالی سال 25-2024ء کے دوران بجلی کے بلوں کے ذریعے بے زبان صارفین سے وِد ہولڈنگ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 490 ارب روپے جمع کیے جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ وصولی 600 ارب روپے تھی،…

صدر آصف علی زرداری کی پاکستان اور آسٹریا کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور
اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خصوصاً تجارت، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ ایوانِ صدر میں پاکستان میں آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر محترمہ آندریا وِکے کی…

مراد سعید 60 دن بعد نااہل ہو سکتے ہیں، پی ٹی آئی قیادت میں تشویش کی لہر
اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور حال ہی میں سینیٹر منتخب ہونے والے مراد سعید کو آئندہ 60 دنوں میں حلف نہ لینے کی صورت میں نااہلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پارٹی ذرائع کے…