والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے بچہ پارٹی( بچوں کی لوازمات کا برانڈ) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد لاہور کے تاریخی ورثہ مقامات پر سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا ہے۔
لاہور( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی سےوالڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور بچہ پارٹی کے درمیان یہ منفرد شراکت داری، تاریخی ورثے کے تحفظ کی مہارت کو ،بچہ پارٹی
کے، بچوں کے لئے ثقافتی پروگراموں اور اختراعی تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ یکجا کرے گی۔ دونوں ادارے مل کر بچوں کے لیے مخصوص سرگرمیوں، ورثے پر مبنی میلوں، اور تعلیمی پروگراموں کا انعقاد کریں گے جو لاہور کے تاریخی مقامات کو بچوں کے لیے دلچسپ اور سبق آموز بنائیں گے۔
تانیہ قریشی، ڈائریکٹر میڈیا او رمارکیٹنگ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے کہا کہ
”یہ شراکت داری لاہور میں تاریخی ورثہ کی سیاحت میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گی ۔ ہم تاریخی مقامات کے فن تعمیر کے تحفظ کا کام جاری رکھتے ہوئے اب یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ خاندان، خاص طور پر بچے، ورثے سے جُڑی تفریحی اور تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے بھرپور طور پر شامل ہوں۔
معاہدے کے تحت بچوں کے لیے مخصوص رہنمائی شدہ دوروں، ثقافتی تقریبات، اور تخلیقی تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ کم عمر سیاحوں کو تاریخ سے روشناس کرایا جا سکے۔ یہ اقدام اس وسیع مشن کا بھی حصہ ہے جس کا مقصد تاریخی ورثے کی حفاظت
کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور پائیدار سیاحت کو فروغ دینا ہے۔