اسلام آباد (کنٹری ہیڈ پاکستان محمد سلیم) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے ملاقات کی چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023- 2024 پیش کی، رپورٹ میں قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی دفاتر کی ریکوریز اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے حوالے سے قومی احتساب بیورو کے کردار کی پذیرائی اور کرپشن و بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کرپشن سے پاک پاکستان کے ویژن کی تکمیل کے لیے نیب کو تمام ضروری سہولیات دی جائیں گی۔انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیب مالیاتی فراڈ کے متاثرین کی مدد کرنے اور ان کی رقوم کی واپسی اور مقدمات جلد از جلد نمٹانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے۔چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو بتایا کہ نیب نے گزشتہ دو سالوں میں اربوں روپے کی خرد برد کی گئی رقوم کی ریکوری کی، سیکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی غیر قانونی قبضے سے بازیاب کرائی جس کی مالیت اربوں روپے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سال 2023-2024 کے دوران نیب نے 700 انکوائریاں مکمل کیں اور 218 تحقیقات مکمل کیں جبکہ 21 نئے ریفرنس دائر کیے جارہے ہیں، ملاقات میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

متعلقہ
ایران پر امریکی حملوں کے سلسلے میں روسی وزارت خارجہ کا بیان
روس نے اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد 22 جون کی صبح سویرے کیے گئے اسلامی جمہوریہ ایران کی متعدد جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی سختی سے مذمت کی ہے۔ ایک خودمختار ریاست کی سرزمین پر میزائل اور فضائی حملوں کا یہ لاپرواہی فیصلہ، پیش کردہ…

مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے: ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے) — ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچ عوام پاکستان کے ساتھ تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں، اور چند دہشت گرد بلوچستان و پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی…

"پاکستان نے جنگ میں جس طرح ساتھ دیا، وہ کبھی نہیں بھول سکتے”: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
تہران (نمائندہ خصوصی)ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ "پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران جس طرح ایران کا ساتھ دیا، وہ ہمارے لیے ناقابلِ فراموش ہے۔” انہوں نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کیا۔تہران…

ڈی جی ایف آئی اے کا انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ، رفعت مختار راجہ نے انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروسز اکیڈمی عمرانہ وزیر نے ڈی جی ایف آئی کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران ڈی جی ایف آئی اے نے 38ویں…

پہلا ٹی20: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
میرپور کے شیرِ بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں میزبان بنگلادیش نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ مزید پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی، بلوم برگ کا انکشاف

تیونس سے کراچی آنیوالی لڑکی محبت حاصل کرنے میں ناکام ویزہ ختم ہونے پر وطن واپسی بھی مشکل ہوگئی۔
کراچی (نمائندہ خصوصی پاکستان)تیونس سے کراچی آنیوالی لڑکی محبت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ویزہ ختم ہونے پر وطن واپسی میں مشکلات کا شکار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان آنے کے بعد ناکام واپس لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی ناکام محبت کی کہانی…