چوہدری نثارکی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے راولپنڈی وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور ان کی عیادت کی۔وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب! آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ اپنے گھر واپس آجائیں۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو جواب دینے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے موجود ہیں۔