دورے میں اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانی شہریوں کی یاد میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔
اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی، اور سیکرٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایرانی سفارت خانے پہنچنے پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سفارت خانے کے سینئر حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایرانی قوم کی استقامت، حوصلے اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعظم نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے، مشکل کی اس گھڑی میں ایران کو پاکستان کی مستقل حمایت کا یقین دلایا۔