ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔شوگر ڈیلروں نے پچھلے سال حکومت کو چینی مہنگی نہ ہونے کا یقین دلا کر چینی برآمد کی اجازت لی تھی اور بیرونِ ملک چینی بیچ کر ملک میں زرمبادلہ بڑھنے کی آس دلائی تھی، ڈالرز لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ کرشنگ سیزن سے پہلے ملک میں نہ چینی کم ہوگی نہ قیمتیں بڑھیں گی، نہ چینی درآمد کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن سارے وعدے، ساری یقین دہانیاں ہوا میں اڑ گئیں۔چینی کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہوئی، چینی درآمد کرنے کی بھی نوبت آگئی، چینی بیچنے سے ڈالر تو ملک میں آگئے لیکن چینی خریدنے پر ڈالرز کے خرچے کا جواب کسی کے پاس نہیں۔دسمبر 2024 میں جس چینی کا ایکس مل ریٹ 125 سے 130 روپے کلو تھا، آج وہ چینی ریٹیل میں 190 سے 200 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔لاہور میں چینی 6 روپے اور کوئٹہ میں 5 روپے کلو مہنگی ہوگئی، ایک کلو چینی لاہور میں 190 روپے اور کوئٹہ میں بھی 190روپے میں فروخت ہورہی ہے۔کوئٹہ میں چینی ایک ماہ میں 10 روپے فی کلو منہگی ہوئی ہے اور کراچی میں چینی کا ریٹ 200 روپے کلو تک جاپہنچی۔
متعلقہ
واقعہ کربلا کی روشنی میں پاکستان خود دار فلاحی ریاست بن سکتا ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ذریعہ بنتا ہے، اگر ہم کربلا کی روشنی میں اپنا راستہ طے کریں تو پاکستان فلاحی اور خوددار ریاست بن سکتا ہے۔ یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز…
24 گھنٹے میں 3 پاکستانی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلیا
چلاس(نمائندہ وائس آف جرمنی )گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 3 پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت سر کرچکے ہیں، سہیل سخی سے پہلے ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن نے چوٹی سر کی تھی۔ ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن کے بعد ایک اور پاکستانی کوہ پیما نے نانگا پربت نے سر کرلیا۔ہنزہ سے تعلق…
محرم الحرام کے تیسرے روز اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سکیورٹی ہائی الرٹ،
( انٹر نیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے مختلف امام بارگاہوں کا سکیورٹی جائزہ لیا، ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے مجالس اور جلوسوں کی تمام ڈیوٹی کو چیک الرٹ اور بریف کیا ڈیوٹی پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور چوک چوبند ہو کر فرائض منصبی…
جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے
اسلام آباد (محمد سلیم سے)جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سنیارٹی کے تعین پر صدر مملکت نے فیصلہ جاری کر دیا، صدرِ مملکت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنیارٹی فہرست جاری کی جس میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا…
کوئٹہ: مغربی بائی پاس پربس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر بس میں آگ لگنے سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر پیش آیا جہاں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملہ فوری موقع پر…
میجر سید معیز عباس شہید کی نماز جنازہ ادا فیلڈ مارشل کی شرکت –
راولپنڈی (کنٹری ہیڈ محمد سلیم سے ) گزشتہ روز شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق…