امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ نے اپنے لبنانی شوہر مائیکل بولوس سے اپنے نومولود بیٹے کی پہلی تصاویر جاری کی ہیں۔
صدر ٹرمپ اور مارلا میپلز کی واحد اولاد ٹفنی نے 15 مئی 2025 کو اپنے پہلے بچے الیگزینڈر ٹرمپ بولوس کا استقبال کیا۔
"ہماری زندگی کی محبت، اے ٹی بی۔” نئی ماں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے ساتھ یہ عنوان دیا۔
ٹفنی نے 29 سال کی عمر میں 25 سالہ لبنانی نژاد امریکی ارب پتی بولوس سے پام بیچ، فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پرائیویٹ کلب مار-اے-لاگو میں شادی کی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جوڑے کی ملاقات 2018 میں سینٹورینی میں چھٹیاں گذارنے کے دوران لنڈسے لوہان کے بیچ کلب میں ہوئی تھی۔