چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس چوروں کو چھوڑیں گے نہیں۔ راشد محمود لنگڑیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے ٹیکس پیئر سب سے اہم ہے، جس طرح کارپوریٹ سیکٹر کیلئے اس کا کلائنٹ اہم ہوتا ہے، ویسے ہی ہمارے لئے یہ ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہم نےایف بی آر میں بہت ساری اصلاحات کیں اور ہمارا کام ایمانداری کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جوٹیکس دے رہا ہے، وہ معاشرے اور حکومت کیلئے سر کا تاج ہے لیکن ٹیکس چوری کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور اصلاحات اورنگرانی کے نام پرٹیکس پیئر کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ
🌞 آج سال 2025 کا طویل ترین دن ہے! 🌙
آج 21 جون کو پاکستان میں رواں سال کا سب سے طویل دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔ یہ دن فلکیاتی کیلنڈر میں گرمیوں کا آغاز (Summer Solstice) بھی کہلاتا ہے 📏 آج دن کا دورانیہ:🕒 13 گھنٹے 41 منٹ 🌌 آج رات کا دورانیہ:🕒 10 گھنٹے 19 منٹ 🔁 کیا ہوگا آگے؟یکم جولائی کے…
امریکہ نے قطر اور بحرین میں کھلے آسمان تلے رکھے اپنے جنگی جہاز اور ٹرانسپورٹ طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے، امریکی نشریاتی ادارہ
قطر کی العدید ایئربیس سے امریکی جنگی طیاروں کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، امریکی نشریاتی ادارہبحرین میں امریکی بحری بیڑے نے بھی روانگی کی تیاریاں کر لی ہیں، امریکی نشریاتی ادارہایران کی جانب سے اس دھمکی کے بعد کہ اگر امریکہ جنگ میں شامل ہوتا ہے تو خطے میں امریکی اثاثوں…
روہنگیا پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری روکی جائے: ایمنسٹی کا مطالبہ
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک سے روہنگا پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کو روکا جائے۔انہیں پناہ گزینوں کے طور پر تسلیم کرنا چاہئے اور ان کا احترام کرتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کرنا چاہئے جس کے وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت مستحق…

ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات پر کمشنر ساہیوال کا نوٹس
لواحقین نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی غفلت اور آکسیجن سلنڈر کی کمی کا الزام عائد کیا کمشنر ساہیوال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی بچوں کی اموات 16 سے 22 جون کے درمیان ہوئی

لاہور ہائیکورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے صنم جاوید کا خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔…

امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل منظور کرلیا
واشنگٹن: امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل پاس کر دیا- غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل امریکی ایوان نمائندگان نے منظور کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بل کے حق میں 218…