قطر حکومت نے پاکستانی شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لیے ویزا فری انٹری دینے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بغیر پیشگی ویزا کے قطر میں داخل ہوسکیں گے۔
پاکستانی شہری قطر پہنچنے پر ایئرپورٹ سے 30 دن کا مفت ویزا حاصل کرسکتے ہیں-
تاہم اس کے لیے چند بنیادی شرائط پوری کرنا لازمی ہے۔
ان شرائط میں کم از کم 6 ماہ تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ، قیام کے تمام دنوں کی ہوٹل بکنگ، واپسی کا کنفرم ایئر ٹکٹ اور تقریباً 5 ہزار قطری ریال کی مالی حیثیت کا ثبوت شامل ہے۔
