چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں اتحادی سیاسی جماعتوں کے اراکین سے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان مخصوص نشستوں کے بعد ایوان میں پارٹی صورتحال اور اس سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان خیبرپختونخوا اور بالخصوص جنوبی اضلاع میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر بھی گفتگو
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا نے سوات میں سیلابی پانی کے سانحہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کی نااہلی پر بریفنگ دی.