لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی سے)
*سی ٹی او لاھور ڈاکٹر اطہر وحید کا بڑا اقدام، پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ لاھور پر قائم کر دیا گیا، جس کا افتتاح سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے کیا۔ شہری اب بیرون ملک روانگی سے قبل اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔ سی ٹی او لاہورڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کیلئے شہری کا ریگولر لائسنس بنا ھونا لازم ھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی ائیرپورٹ پر یہ پہلی مرتبہ سہولت فراہم کی گئی ھے۔
ائیرپورٹ پر قائم کیاسک سے شہری ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق دیگر سروسز بھی حاصل کر سکیں گے۔
ٹریفک وارڈنز کی سہولت کیلئے بھی مختلف چوراھوں پر اسی طرز کے کیاسک لگائے جا رھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کیمطابق ٹریفک پولیس لاھور جدید طرز کی جانب گامزن ھے۔ یہ ٹریفک کیاسک 24 گھنٹے تین شفٹوں میں کام کریگا جس کیلئے تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا ھے۔ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جدید پولیسینگ کے ڈریعہ شہریوں کی مدد کو اولین تریجیح دی جا رہی ھے۔
جلد ہی ائیرپورٹ پر قائم اس ٹریفک کیاسک میں مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ شہریوں کو سہولت کی فراہمی میں سٹی ٹریفک پولیس لاھور ہر لمحہ پیش پیش ھے۔
