پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جتوانے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے ہیں۔وہ کافی عرصے سے شدید علیل تھے ۔
دین محمد نے 1954ء کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا، انکی عمر 100 برس سے زائد تھی۔
ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کے علاوہ دین محمد پہلوان نے کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی پاکستان کا پرچم بلند کیا ، انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں بھی برونز میڈل جیتا۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے دین محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے کہا کہ ریسلر دین محمد نے ملک کا نام روشن کیا ،دین محمد کی پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش تھیں۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال کا کہنا تھا کہ دین محمد پاکستان کے پہلے ایشین گولڈ میڈلسٹ تھے ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا.