الاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے محدود استعداد کار اور وسائل کیساتھ رواں مالی سال میں 158 فیصد چیکنگ میں اضافہ ہوا۔گزشتہ سالوں کی نسبت 164 فیصد جرمانے اور 24 فیصد مقدمات میں بھی اضافہ ہوا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق سال 24/25 میں 12لاکھ 35ہزار 741 فوڈ پوائنٹس چیک؛ 1لاکھ 19ہزار 285 کو 1ارب 52کروڑ 24لاکھ 78ہزار سے زائد جرمانے عائدکیے گئے۔
قوانین کی خلاف ورزی پر 3ہزار 300 یونٹس بند اور 1344 مقدمات درج کروائے گئے 18ہزار 937سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے،کارروائیوں کیساتھ اشیاء خوردونوش کی چیکنگ اور تلف شرح میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ایک لاکھ 42 ہزار 114 لٹر ناقص آئل، 1لاکھ 17ہزار 775 لٹر ناقص پانی بیورجز تلف کر دی گئی ہیں۔
89.13فیصد اضافے کیساتھ 6لاکھ 86ہزار کلو سے زائد گوشت تلف کیا گیا۔فودھ تلف شرح میں چیکنگ کی نسبت واضع کمی؛ 16لاکھ 24 ہزار لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا، 55ہزار 974کلو غیر معیاری مصالحہ جات بھی تلف کیے گئے،
پنجاب فوڈ اتھارٹی ابتک 4لاکھ 50ہزار فوڈ ہیلنڈرز کو فوڈ سیفٹی ٹریننگ دے چکی ہے.
گزشتہ سال سے ابتک 1884 آگاہی سیمینار اور کیمپس لگائے گئے،۔
مجموعی طور پر 1لاکھ 97ہزار 447 افراد اور 25ہزار 624 عازمین حج کو نیوٹریشن کی ٹریننگ دی گئی۔خواتین کی اچھی صحت کے لیے ایٹ سیف وومین کیمپین شروع کی گئی۔ اورعام آدمی کی اچھی صحت کے لیے ایٹ سیف کیمپین کا آغاز کیا گیا۔
اسٹیٹ آف دی آرٹ سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت بچوں کو فری لنچ باکس فراہم کیے جارہے ہیں۔
ابتک 10ہزار 786 بچوں کو 2ماہ کے لیے ہیلدی لنچ باکس فراہم کیا جاچکا ہے۔
