لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ محمد شہزاد)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 25 سے 27 جون تک بارش کے دوران 25 حادثات رپورٹ ہوئے، مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق چھت اور دیواریں گرنے سے زیادہ اموات ہوئیں، لاہور میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں چھت گرنے سے 3 افراد کی ہلاکت ہوئی، اوکاڑہ میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، منڈی بہاء الدین میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک شخص چھت گرنے سے زخمی ہوا۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ مطابق جھنگ میں 2 افراد برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، ساہیوال میں چھت گرنے سے ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہوئے، قصور میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، بہاولپور میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، رحیم یارخان میں درخت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، ملتان میں چھت گرنے سے 2 مرد، 5 خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جہلم میں 2 افراد سیلابی نالے میں گرکر جاں بحق ہوئے، خانیوال میں ایک شخص کی آسمانی بجلی سے ہلاکت ہوئی، چنیوٹ میں چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔ پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے

متعلقہ
پرتگال کے سفارتخانے میں پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر قومی دن منایا گیا
پاکستان : اسلام آباد میں پرتگال کے سفارت خانے نے پرتگال کا قومی دن شان و شوکت اور سفارت کاری کے ساتھ منایا، جس میں پرتگال اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔ یادگاری تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی…

مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدوار کا اعلان کر دیا
پشاور (سیاسی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے صاحبزادے نیاز احمد کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پارٹی…

ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، 2270 کلو بیمار مرغیاں تلف
لاہور (انٹرنیشنل رپورٹر پنجاب ڈاکٹر انسب علی سے) –صوبائی دارالحکومت لاہور کی سب سے بڑی گوشت مارکیٹ ٹولنٹن مارکیٹ میں علی الصبح پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔کارروائی کے دوران 2270 کلوگرام بیمار اور کم وزن مرغیاں تلف کر دی گئیں۔ ڈی جی…

شیخ حسینہ واجد کی مبینہ لیک آڈیو منظر عام پر، طلبہ پر مہلک ہتھیار استعمال کرنے کا حکم دینے کا انکشاف
ڈھاکہ (بین الاقوامی نیوز ڈیسک) —بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی رہنما شیخ حسینہ واجد کی ایک مبینہ لیک آڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں وہ 18 جولائی 2024 کو ایک اعلیٰ سرکاری افسر کو حکم دیتی ہوئی سنی جا سکتی ہیں…

برلن میں لاکھوں افراد کی شرکت، پرائیڈ پریڈ 2025 کا رنگا رنگ اور پرامن انعقاد
برلن (نمائندہ خصوصی) — جرمن دارالحکومت برلن میں ہفتے کے روز سالانہ پرائیڈ پریڈ (Berlin Pride Parade 2025) کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد ہم جنس پرست، خواجہ سرا اور دیگر اقلیتی برادریوں کے حقوق کے لیے آواز…

پاک ملائیشیا نے فنون اور ثقافت میں ماہرین کے تبادلے تربیت اور دو طرفہ تعاون پر زور
اسلام آباد: محمد سلیم سے ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد سیافک فردوس نے ثقافتی ورثہ اور ثقافت کے وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی سے بشکریہ ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان گرمجوشی اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ ملاقات…