کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اس وقت وفاقی حکومت میں شمولیت پر غور نہیں کر رہی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلز پارٹی کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت نہیں دی گئی، مستقبل میں حکومت میں شامل ہونے کی تجویز دی گئی تو شاید پارٹی اس پر غور کرےانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے، تاہم عدالتی فیصلوں پر عمل کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان منفی سیاست چھوڑ کر مثبت طریقے سے سیاست کریں، پی ٹی آئی ملک اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، انہیں اپنے رویے کو درست کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی طرح سیاست کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، عدالتیں آئین اور قانون کے تحت چلیں گی، کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ سوات پر پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہیے، سیاحت کیلئے گئے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایسے واقعات افسوس ناک ہیں، انتظامیہ کی نااہلی کی تحقیقات ضرورت کرائیں، وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے مطالبہ کے ساتھ نہیں۔

متعلقہ

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے میانمارکے انتخاب کو ’’سراب‘‘ قرار دیا۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے میانمار کی فوجی جنتا کے منصوبہ بند انتخابات کو’’ `سراب‘‘ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ تمام ممالککیلئے ضروری ہے کہ وہ اس انتخابی عمل کو مسترد کریں اور فوجی جنتا کو اس دھوکے سے بری ہونے کی کوشش کرنے کی…

پاکستان نے کان کنی کی صنعت میں پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کر لیا
اسلام آباد (بیورو رپورٹ علی حسنیں سے) پاکستان کی کان کنی کی صنعت نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کیا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کامیاب پالیسیوں کے باعث کان کنی کا شعبہ ترقی کی راہ…
سانحہ سوات / افسران معطل سوات:
سوات: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ناقص کارکردگی کے باعث متعدد افسران فوری معطل، ترجمان وزیراعلی فراز احمد مغل سوات: وزیراعلی انسپیکشن ٹیم کو انکوائری کی باقاعدہ انکوائری کی ہدایات جاری، ترجمان وزیر اعلیٰ سوات: ابتدائی طور پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سست ردعمل پر معطل کردیا…

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا اشارہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ ایرانی حکومت ایران کو عظیم نہیں بناسکتی تو ریجیم چینج کیوں نہیں ہوناچاہیے؟ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں۔…
ایشیا: تھائی وزیر اعظم بحران کا شکار
تھائی وزیر اعظم پیتونگٹرن شنواٹرا نے استعفیٰ یا پارلیمان تحلیل سے صاف انکار کیا، حالانکہ سینیئر اتحادی جماعت نے حکومت سے حمایت واپس لے لی ہے ۔ مزید شاپنگ کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین پر مشتمل گروہ ساتھی سمیت گرفتار

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کیلئے وزارتِ خزانہ سے 29 ارب روپے مانگ لیے
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملازمین کیلئے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم (VSS) پر عملدرآمد کے سلسلے میں وزارت خزانہ سے 29 ارب روپے کے فنڈز طلب کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق کارپوریشن کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 5217 مستقل…