راولپنڈی (محمد سلیم سے)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئرچیف لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے عملی اقدامات پر گفتگو کی، جبکہ عالمی و علاقائی جغرافیائی سیاسی منظرنامے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے جنوبی افریقی مہمان کو خطے کی سکیورٹی صورتحال پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ

مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل
اسلام آباد (محمد سلیم سے )مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحاد کو ایوان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 218 تھی جس میں مسلم لیگ…
جعفر ایکسپریس ریل پاکستان کے صوبۂ سندھ میں جیکب آباد کے قریب دھماکے کے باعث پٹری سے اتر گئی۔
پاکستان جیکب آباد آج صبح جعفر ایکسپریس جو کہ کوئٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی، جیکب آباد کے قریب دھماکے کی زد میں آ گئی، جس کے باعث ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکہ…

چین کا ایران سے تیل کی درآمد میں تیزی
ورٹیکسا کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق، چین کی ایران سے تیل کی درآمد یکم سے 20 جون تک روزانہ 1.8 ملین بیرل کے ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ کیپلر کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ یکم سے 27 جون تک چین کی ایران سے تیل…
پاکستان اور صومالیہ بہتر مستقبل کے لیے متحد ہیں، مشاہد حسین
اسلام آباد: انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (ISSI) میں سینٹر فار افغانستان، مشرق وسطیٰ اور افریقہ (CAMEA) نے پاکستان افریقہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ (PAIDAR) کے تعاون سے صومالیہ کے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ کارروائی، جس کا آغاز…

لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت بگڑنے پر کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔وکیل رانا مدثر عمر کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں شدید دشواری کے…

پاور سمارٹ موبائل فون ایپلیکیشن اپنا میٹر اپنی ریڈنگ لانچ کر دی گئی
اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کو 5 زبانوں میں متعارف کروایا گیا ہے،اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کو کراچی سے پشاور تک گھر گھر متعارف کرائیں، وزیر اعظم حکومت کے اداروں میں جو بجلی پیدا ہوتی اس کی کھپت کم ہے،برق رفتاری سے بجلی کی چوری میں کمی…