حکومت کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا، اس کوملک کی خارجہ پالیسی کی سنگین ناکامی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ ہندوستان کی توہین کاسلسلہ تھم نہیں رہاہے،وزیر اعظم مودی نے کئی پروگرام کرکے ٹرمپ کو خوش کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اب وہ ہندوستان کی توہین کر رہے ہیں۔کانگریس نے منگل کو ہندوستان کے بارے میں امریکی حکومت کی سفری ایڈوائزری پر سخت اعتراض کرتے ہوئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ کو امریکی حکومت کے ساتھ اٹھائے۔ پارٹی نےاس کو انتہائی سنگین پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس پر حکومت ہند کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا۔ پارٹی نے کہا کہ اس کے ملک کے لئے دور رس نتائج ہوسکتے ہیں۔ منگل کو یہاں کانگریس کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی ترجمان اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی چیئرپرسن سپریہ شرینیت نے کہا کہ یہ عجیب ستم ظریفی ہے کہ پاکستان جیسے ملک کے لئے ایسی کوئی ایڈوائزری نہیں جاری کی گئی جو دہشت گردوں کی حفاظت کرتاہے لیکن ہندوستان کے بارے میں امریکہ نےیہ ایڈوائزری جاری کی جو دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت اور گاندھی کی سرزمین ہے۔ انہوں نےکہاکہ یہ مودی حکومت کی ایک اور سفارتی ناکامی ہے کہ وہی ملک جس کو مودی نے ہاؤڈی مودی، نمستے ٹرمپ اور اب کی بار ٹرمپ سرکار جیسے شوز منعقد کرکے انہیں خوش کرنے کی کوشش کی تھی، وہی ٹرمپ بار بار ہندوستان کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں پر بھی طنز کیا جنہوں نے امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے لئے خصوصی ہون کیا تھا۔

متعلقہ

مائیکروسافٹ پر سنگین سائبر حملہ، شیئرپوائنٹ سرورز نشانے پر، 100 ادارے متاثر
نیویارک/ایمسٹرڈیم – دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ پر ایک سنگین سائبر حملہ ہوا ہے جس میں کمپنی کے مقبول شیئرپوائنٹ سرور سافٹ ویئر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے سے اب تک تقریباً 100 ادارے متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سرکاری ادارے بھی…

ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کے لیے مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے): پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے چیئرمین عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے سلسلے میں 5 اگست کو لاہور کے تاریخی مقام مینارِ پاکستان پر جلسہ منعقد کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں باضابطہ درخواست جمع کرا…

مشرق وسطیٰ میں 12 روزہ جنگ؛ کون جیتا؟
ایران، اسرائیل یا امریکا؟کچھ اہم سوالات ہیں جو فتح اور شکست کا فیصلہ کرسکتے ہیں مشرق وسطیٰ میں بارہ روزہ جنگ کے بعد اب سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کون جیتا؟ کیا امریکا ایرانی رجیم کی تبدیلی اور جوہری پروگرام ختم کرنے میں کامیاب ہوا؟ کیا…

پاکستان کی ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمتیہ حملے اسرائیل کی جانب سےجاری جارحیت کے تسلسل میں کیے گئے جن پر پاکستان کو نہایت گہری تشویش ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پاکستان نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ حملے اسرائیل کی…

امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کو ایک اور سفارتی جھٹکا، خالصتان حامی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو اہم خط ارسال
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کی مودی سرکار کو سفارتی محاذ پر شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ اس بار انہوں نے خالصتان تحریک کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں امریکی شہریوں کے…

برکس” گروپ میں شامل ہونے والے ملک پر 10% اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد ہو گی : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بھی ملک "برِکس” گروپ میں شامل ہو گا، اس پر 10 فی صد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ ایک عربی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ ان کسٹم ڈیوٹیوں یا اس سے…