ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ، اسرائیلی شہریوں کو موبائل پر کیا پیغامات موصول ہوئے؟

ایران کی جانب سے اب اسرائیل پر سا_ئبر حملہ کیا گیا جس میں موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا ہے، جس میں اسرا_ئیلی شہریوں کو موبائل پر پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ یہ ایران کا سا_ئبر حملہ ہے، عوام اس پر توجہ نہ دیں۔اس کے علاوہ اسرا_ئیلی ٹی وی چینل لائیو پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، اینکر حیران رہ گئے۔واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا جس میں تلابیب اور حیفہ پر میزائل اور ڈرونز داغے گئے۔ایرانی حملے کے باعث حیفہ ریفائنری کی پیداوار مکمل طور پر رک گئی اور 3 ملازمین بھی ہلاک ہوگئے۔
اس سے قبل پیر کو بھی ایران نے اسرائیل پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس میں کم از کم 8 اسرا_ئیلی ہلاک اور 92 زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ جمعہ سے اب تک ایرانی میزائل حملوں میں 24 اسرائیلی ہلا_ک اور 600 زخمی ہو چکے ہیں۔