اسلام آباد (کنٹری ہیڈ نیوز محمد سلیم سے) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 200 یونٹ والے کو 70 فیصد سبسڈی جا رہی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ایک ممبر نےجن کے 1300 میگا واٹ کے پاور پلانٹ کے بیچنے کی بات کی بغیر کام کے ملازمین کو تنخواہ دی جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ان ملازمین کو ڈسکوز میں اکاموڈیٹ کیا، ہم نے ملازمین کی جاب سکیورٹی کو یقینی بنایا، میرا کام کمپنیاں چلانا نہیں، ٹرانسفر پوسٹنگ کرنا نہیں ہے، ہم نجکاری پر یقین رکھتے ہیں اور اس پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کریں گےوزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں عقل تھی؟ 110 ارب کی اووربلنگ پچھلی حکومت کی تھی، ہم نے صارفین کو 110 ارب اوور بلنگ کے واپس کئے، بلوچستان کے ساڑھے 27 ہزار ٹیوب ویلز پر 13600 مالکان کو سولرائز سسٹم بغیر کمیشن دیا، ان کی حکومت میں کوئی انقلاب آیا تھااویس لغاری نے کہا کہ ہم نے تین سو ارب کا بوجھ کم کرنا کیا، پاور ڈویژن کی کامیابی نہیں ہے، ہم نے مستقبل میں حکومت کو بجلی کی خرید سے روک لیا ہے، خیبرپختونخوا میں 35 فیصد فیڈرزسے 100 فیصد بجلی میسر ہے، انہی کے حلقوں میں جہاں لوگ پوری پیمنٹ کرتے ہیں ان کو 100 فیصد بجلی میسر ہے اور ملتی رہے گی، کبھی ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کو چور نہیں کہا۔

متعلقہ

ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دیدی
تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ایرانی جوڈیشری نیوز آؤٹ لیٹ میزان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں ماجد موسیبی…

امریکہ کے ممکنہ ۳۰٪ ٹیرف سے بچاؤ کی کوششیں
یورپی کمیشن نے تجارتی معاہدہ طے پانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، تاکہ اگست یکم سے امریکہ کی جانب سے لگائے جانے والے ۳۰٪ ٹیرف سے بچا جا سکے۔ اگر مذاکرات ناکام رہتے ہیں تو EU نے ۹۳ بلین یورو مالیت کی امریکی درآمدات پر ممکنہ جوابی…

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈ زکا دورہ کیا مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں بد نظمی ، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیے میڈیسن موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے دوائیاں باہر سے منگوائی جارہی…

یو اے ای نے غزہ میں صاف پانی کی فراہمی کا نیا منصوبہ شروع کر دیاروزانہ 20 لاکھ گیلن پانی کی ترسیل، رفح سے خان یونس تک پائپ لائن بچھا دی گئی
متحدہ عرب امارات نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مستقل بندوبست کر دیا ہے۔ یو اے ای حکام کے مطابق، مصر اور غزہ کی سرحد کے قریب قائم اماراتی ڈیسالینیشن پلانٹس سے روزانہ 20 لاکھ گیلن صاف پانی غزہ پہنچایا…

امریکی سینیٹ میں ایران کے حوالے سے خفیہ بریفنگ کا اجلاس منعقد ہو گا.امریکا
ایران سے متعلق خفیہ معلومات کے گرد جاری ایک شدید سیاسی معرکے کے دوران، توقع ہے کہ وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کے چار اعلیٰ ترین حکام کو … کانگریس کے ارکان کو ایک خفیہ بریفنگ دینے کے لیے بھیجے گا۔ یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ…

فرانسیسی چیف آف اسٹاف کا انتباہ: روسی ہائبرڈ جنگ، مشرق وسطیٰ میں تزویراتی زوال پر شدید تشویش
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) – فرانسیسی افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل تیری بورکارڈ نے حالیہ خطاب میں روس کی جانب سے جاری ہائبرڈ جنگ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تزویراتی خطرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فرانس کو اس وقت…