اسلام آباد (کنٹری ہیڈ نیوز محمد سلیم سے) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 200 یونٹ والے کو 70 فیصد سبسڈی جا رہی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ایک ممبر نےجن کے 1300 میگا واٹ کے پاور پلانٹ کے بیچنے کی بات کی بغیر کام کے ملازمین کو تنخواہ دی جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ان ملازمین کو ڈسکوز میں اکاموڈیٹ کیا، ہم نے ملازمین کی جاب سکیورٹی کو یقینی بنایا، میرا کام کمپنیاں چلانا نہیں، ٹرانسفر پوسٹنگ کرنا نہیں ہے، ہم نجکاری پر یقین رکھتے ہیں اور اس پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کریں گےوزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں عقل تھی؟ 110 ارب کی اووربلنگ پچھلی حکومت کی تھی، ہم نے صارفین کو 110 ارب اوور بلنگ کے واپس کئے، بلوچستان کے ساڑھے 27 ہزار ٹیوب ویلز پر 13600 مالکان کو سولرائز سسٹم بغیر کمیشن دیا، ان کی حکومت میں کوئی انقلاب آیا تھااویس لغاری نے کہا کہ ہم نے تین سو ارب کا بوجھ کم کرنا کیا، پاور ڈویژن کی کامیابی نہیں ہے، ہم نے مستقبل میں حکومت کو بجلی کی خرید سے روک لیا ہے، خیبرپختونخوا میں 35 فیصد فیڈرزسے 100 فیصد بجلی میسر ہے، انہی کے حلقوں میں جہاں لوگ پوری پیمنٹ کرتے ہیں ان کو 100 فیصد بجلی میسر ہے اور ملتی رہے گی، کبھی ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کو چور نہیں کہا۔

متعلقہ
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئی۔۔۔
ایران اور اسرائیل کی جنگ چھٹے دن میں داخل ہو چکی ہے۔ اسرائیل نے ایران کے فوجی اور نیوکلیئر مقامات پر حملے کیے جبکہ ایران نے ڈرونز اور میزائلوں سے تل ابیب سمیت کئی اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنایا۔ دونوں طرف عام شہری ہلاک و زخمی ہو رہے…

ظہران ممدانی نے نیویارک ڈیموکریٹک پرائمری میں ۱۲ پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، ٹرمپ کے حملوں میں اضافہ
نتائج ظاہر ہونے کے بعد ممدانی نے کہا کہ میں نیویارک کے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی حمایت پر ان کا شکر گزار ہوں۔ ہم ایک ایسی شہری حکومت جیتیں گے جو محنت کش لوگوں کو ترجیح دے گی۔ہند نژاد امیدوار ظہران ممدانی نے نیویارک شہر…
کیا ایران میں حکومت تبدیل ہو رہی ہے؟ | ملا راج کے خاتمے کی حقیقت یا پروپیگنڈہ
تحریروترتیب: فضل الرحمٰن کھوکھر ایران میں اسلامی جمہوریہ کے قیام کو پینتالیس برس گزر چکے ہیں۔ مگر آج 2025 میں، جب ایران براہ راست اسرائیل سے عسکری تصادم میں داخل ہو چکا ہے، مغربی دنیا، خصوصاً اسرائیل اور امریکہ، یہ بیانیہ زور و شور سے دہرا رہے ہیں…

ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دیدی
تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ایرانی جوڈیشری نیوز آؤٹ لیٹ میزان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں ماجد موسیبی…

جنوبی کوریا میں جیجو ایئر طیارہ حادثے کی تحقیقات: پائلٹ نے کم متاثرہ انجن بند کر دیا تھا
جنوبی کوریا میں دسمبر 2024ء میں پیش آنے والے جیجو ایئر کے مہلک طیارہ حادثے کی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ پرندے سے ٹکراؤ کے بعد پائلٹ نے غلطی سے وہ انجن بند کر دیا جو کم متاثرہ تھا،…

غزہ: فریڈم فلوٹیلا کا اگلا امدادی جہاز ’’حنظلہ‘‘ اتوار کو روانہ ہوگا
اٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک) فریڈم فلوٹیلا کے تحت فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد لے کر جانے والا اگلا جہاز ’’حنظلہ‘‘ اتوار کو اٹلی کے شہر اگستا (سسلی) سے روانہ ہوگا۔ یہ جہاز محصور غزہ کے عوام کے لیے خوراک، ادویات اور بنیادی ضروریات پر مشتمل امدادی سامان لے کر…