چلاس(نمائندہ وائس آف جرمنی )گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 3 پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت سر کرچکے ہیں، سہیل سخی سے پہلے ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن نے چوٹی سر کی تھی۔ ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن کے بعد ایک اور پاکستانی کوہ پیما نے نانگا پربت نے سر کرلیا۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی نے بغیر آکسیجن سپورٹ کے نانگا پربت سر کیا ہے۔سہیل سخی نے صبح 8ہزار 126میٹر بلند چوٹی کے ٹاپ پر پہنچے ہیں، 8ہزار میٹر سے زائد یہ چوتھی چوٹی ہے، جسے انہوں نے سر کیا ہے۔پاکستانی کوہ پیما نے نانگا پربت سے قبل کے 2، جی 1 اور جی 2 بھی سر کر رکھی ہے۔سہیل سخی نے گیشربرم ون اور گیشر برم ٹو پر بھی آکسیجن سپورٹ استعمال نہیں کی تھی۔

متعلقہ

پاکستان جلد دوبارہ دنیا کی 24 ویں معیشت بن کر ابھرے گا. اسحاق ڈار
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت کیلئے پرعزم ہے‘ اقتصادی بحالی کے ایجنڈے کے مثبت نتائج برآمد ہوںگے. وزیرخارجہ کاپاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاباسلام آبادوزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ملک جلد دوبارہ دنیا کی 24 ویں معیشت بن کر ابھرے گا اسلام آباد میں پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب…

ایرانی اراکینِ پارلیمان کا آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا ووٹ ‘غلط اشارہ’ ہے:جرمن وزیر
جون 2025 کو ویانا، آسٹریا میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا پرچم اس کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے لہرا رہا ہے۔ انہوں نے امریکہ-ایران مذاکرات پر امید کا اظہار کیاجرمنی نے جمعرات کے روز ایران پر زور دیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے ساتھ کام جاری…

کاجول اور ابراہیم علی خان کی فلم ’’سرزمین‘‘ کا ٹیزر ریلیز، ۲۵؍ جولائی کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی
بومن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی کی ہدایتکاری میںبنی فلم ’’سرزمین‘‘کا ٹیزر ریلیزکر دیا گیا ہے جس میں پرتھوی راج سوکمارن کو دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اور ابراہیم علی خان کو دہشت گرد کے کردار میں دکھایا گیاہے۔یہ فلم ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو جیو ہوٹ اسٹارپر ریلیز ہوگی۔

’آپریشن مڈنائٹ ہیمر‘: امریکی فوج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تفصیلات جاری کردیں
امریکی حملے میں 7 بی 2 طیاروں سمیت 125 سے زیادہ فوجی طیاروں نےحصہ لیا واشنگٹن: امریکا کی جانب سے گزشتہ شب ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تفصیلات جاری کردیں گئیں۔ امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے پریس کانفرنس میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے…

ایران اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی پائیدارای پر یقین نہیں روس
ماسکو (نمائندہ خصوصی) روس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس کو جنگ بندی معاہدے کی پائیداری پر یقین نہیں، جنگ بندی کا خیرمقدم اس وقت کریں گے جب اس پر عمل ہوگا، ماسکو امن…

زمین کی گردش میں تیزی آگئی ہے، دن ۲۴؍ گھنٹے سے کچھ ملی سیکنڈ کم ہونے کا امکان
زمین کی گردش کی رفتار میں معمولی تیزی کا رجحان سائنسی ماہرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ حالیہ برسوں میں زمین اپنے محور پر معمول سے تھوڑا تیز گھوم رہی ہے جس کی وجہ سے کچھ دن ۲۴؍ گھنٹے سے چند ملی سیکنڈ کم ہو سکتے ہیںزمین کی گردش کی رفتار میں معمولی…