اسلام آباد (علی حسنین انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق کشمیر، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں اور اگلے چند روز میں شدت اختیار کرنے کا امکان ہے، 25 جون کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔این ڈی ایم اے نے 25 جون تا یکم جولائی ممکنہ موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی، ایڈوائزری کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے مختلف مقامات پر 25 تا 28 جون آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بنیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور سوات کے مختلف علاقوں میں آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں بشمول استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، شگر، دیامیر، نگر،غزر، گھانچے کے علاقوں میں بارش جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔ایڈوائزری کے مطابق تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ شہری اپنی گاڑیوں کو شیڈ کے نیچے یا دیگر محفوظ جگہ پر پارک کریں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، عوام سے گزارش ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کیلئے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔

متعلقہ

اقوامِ متحدہ جنگ کے لیے اسرائیل اور امریکہ کی ذمہ داری ‘تسلیم’ کرے: ایران کا مطالبہ
تلافی اور معاوضے کی ادائیگی کا بھی اعتراف کیا جائے: خط کا متن اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام اتوار کو شائع شدہ خط میں ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کو ان کی حالیہ 12 روزہ جنگ کا ذمہ دار تسلیم کرے۔…

ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنا ناقابل قبول ہے: امریکہ
ایرانی صدر نے تعاون معطل کرنے کے لیے پارلیمنٹ سے منظور کیے گئے بل کی منظوری دے دی ہے امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ اپنے تعاون کو معطل کرنے کا فیصلہ کرنا ناقابل قبول ہے۔ ایران کے سرکاری…

پیٹریاٹ سسٹم کی یوکرین منتقلی، تیاریوں میں تیزی: نیٹو کا اعلان
ویسبادن / واشنگٹن / کییف (مانیٹرنگ ڈیسک) — نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ نیٹو کے سپریم ملٹری کمانڈر الیگزوس گرینکیوچ نے جمعرات کے روز جرمن شہر ویسبادن میں…

اسرائیلی فوج نے غزہ میں کیفے پر حملہ کرکے فلسطینی فنکارہ کو شہید کردیا
اسرائیلی فوج نے میزائل حملے میں فلسطینی خاتون آرٹسٹ اور فوٹو جرنلسٹ سمیت 33 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ غزہ پر اسرائیلی فورسز نے 50 فضائی حملے کیے، جبری انخلاء کے احکامات کے بعد مشرقی غزہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری…

جعلسازی کا گھناؤنا کاروبار، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کامیاب چھاپہ
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انس علی سے) — پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نشتر ٹاؤن لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والا غیرقانونی یونٹ بے نقاب کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی قیادت میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ویجیلنس رپورٹ پر کارروائی…

کبھی ممبئی کے فٹ پاتھ پر کتابیں بیچنے والے رضوان ساجن اب دبئی میں کروڑوں روپے کمار ہے ہیں
رضوان ساجن ڈینیوب گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں جو روزانہ تقریباً۳۲؍ کروڑ روپے کماتےہیں۔آج ان کا گروپ متحدہ عرب امارات ، عمان، قطر، سعودی عرب اور ہندوستان جیسے کئی ممالک میں سرگرم ہے۔متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی پوری دنیا میں اپنی لگژری لائف اسٹائل اور بلند…