ماسکو (نمائندہ خصوصی) روس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس کو جنگ بندی معاہدے کی پائیداری پر یقین نہیں، جنگ بندی کا خیرمقدم اس وقت کریں گے جب اس پر عمل ہوگا، ماسکو امن کا خواہاں ہے لیکن یہ جنگ بندی کب تک قائم رہے گی، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔سرگئی لاروف نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو جنگ بندی پر راضی کیا جبکہ قطر نے ایران کو مذاکرات پر آمادہ کیا، تاہم، ان سفارتی کوششوں کے باوجود دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے، جس سے معاہدے کی سنجیدگی پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روس کی خواہش ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہو اور دیرپا امن قائم ہو، لیکن موجودہ حالات میں جنگ بندی کے پائیدار ہونے کا یقین نہیں کیا جا سکتا، ہمارے قطری دوستوں نے ایران کو راضی کیا اور امریکا نے اسرائیل کو، مگر زمینی حقائق مختلف کہانی بیان کر رہے ہیں۔

متعلقہ

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے نہیں جائے گی، سیکیورٹی خدشات پر فیصلہ
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم نے بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ موجودہ پاک-بھارت کشیدہ تعلقات، بھارتی میڈیا کی منفی مہم اور انتہا پسند گروہوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو دی جانے والی دھمکیوں…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سولر پینل پر اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی
مزید قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سولر پینل پر اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی

پاکستان نے 2025 کے پہلے پانچ مہینوں میں اپنے مقامی موبائل فون کی پیداوار کو نمایاں طور پر بڑھایا، جس نے 12.05 ملین ہینڈ سیٹس اسمبل کیے اور قومی طلب کا 94 فیصد پورا کیا۔ پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے مطابق، پاکستان نے 2025 کے پہلے پانچ مہینوں میں اپنے مقامی موبائل فون کی پیداوار کو نمایاں طور پر بڑھایا، جس نے 12.05 ملین ہینڈ سیٹس اسمبل کیے اور قومی طلب کا 94 فیصد پورا کیا۔ 77% (2020-2024) اور 52% (2016-2024) کے…

غیرقانونی کال سینٹر بے نقاب، 5 غیرملکیوں سمیت 65 افراد گرفتار
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی-10 میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک غیرقانونی کال سینٹر بند کروا دیا۔ ترجمان NCCIA کے مطابق، چھاپے کے دوران کال سینٹر سے 5 غیر ملکیوں سمیت 65 افراد کو حراست میں لیا گیا،…

اسلام آباد ہائی کورٹ190 ملین پاؤنڈ کیس کیس کی سماعت ملتوی
آئندہ تاریخ ںعد میں دیں گے، قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کررہے ہیں اسپیشل پراسکیوٹر جاوید ارشد ایڈووکیٹ و نیب پراسکیوٹر…

نیویارک: شاندار جیت کے بعد امریکی ارب پتی سوشل میڈیا پر ظہران ممدانی کو نشانہ بنانے میں مصروف
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، بل ایکمن اور ایلون مسک سمیت کئی ارب پتیوں نے ممدانی کے ترقی پسند نظریات اور پارٹی میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے.نیویارک سٹی کونسل کے رکن ظہران ممدانی کی ڈیموکریٹک پرائمری میں کامیابی کے بعد…