اسلام آباد (کنٹری ہیڈ پاکستان محمد سلیم) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے ملاقات کی چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023- 2024 پیش کی، رپورٹ میں قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی دفاتر کی ریکوریز اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے حوالے سے قومی احتساب بیورو کے کردار کی پذیرائی اور کرپشن و بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کرپشن سے پاک پاکستان کے ویژن کی تکمیل کے لیے نیب کو تمام ضروری سہولیات دی جائیں گی۔انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیب مالیاتی فراڈ کے متاثرین کی مدد کرنے اور ان کی رقوم کی واپسی اور مقدمات جلد از جلد نمٹانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے۔چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو بتایا کہ نیب نے گزشتہ دو سالوں میں اربوں روپے کی خرد برد کی گئی رقوم کی ریکوری کی، سیکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی غیر قانونی قبضے سے بازیاب کرائی جس کی مالیت اربوں روپے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سال 2023-2024 کے دوران نیب نے 700 انکوائریاں مکمل کیں اور 218 تحقیقات مکمل کیں جبکہ 21 نئے ریفرنس دائر کیے جارہے ہیں، ملاقات میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

متعلقہ

نور مقدم کیس: ظاہر جعفر نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی
اسلام آباد (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ) نور مقدم قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم ظاہر زاکر جعفر نے سپریم کورٹ میں فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست معروف قانون دان خواجہ حارث ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائی گئی، جس میں…

عراق سے 55 غیر ملکی ملک بدر
عراق کی وزارت داخلہ کے مطابق، اقامتی قوانین کی خلاف ورزی پر 55 غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔ یہ کارروائی بصرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شلمچہ سرحدی گزرگاہ کے ذریعے کی گئی۔ وزارت نے بتایا کہ یہ اقدامات بصرہ میں محکمہ سول اسٹیٹس،…

پاکستان: جرمن اولمپک گولڈ میڈلسٹ لورا ڈاہلمائر لائیلہ پیک پر لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری
اسلام آباد / گلگت بلتستان — پاکستان کے پہاڑی سلسلے قراقرم میں واقع لائیلہ پیک (6,096 میٹر) پر چڑھائی کے دوران معروف جرمن اولمپک بایاتھلون چیمپئن لورا ڈاہلمائر شدید زخمی ہوکر لاپتہ ہوگئیں۔ حادثہ 28 جولائی کو دوپہر کے وقت تقریباً 5,700 میٹر کی بلندی پر پیش آیا…
تھائی لینڈ پر کمبوڈین فوج کے حملے کے مناظر منظرِ عام پر آ گئے
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حالیہ طور پر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی کے دوران ایک اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، جہاں کمبوڈین فوج کی جانب سے تھائی لینڈ پر کیے گئے حملے کے لمحات کی ویڈیوز اور مناظر سامنے آ گئے…

مخفف پیغام نے امریکی طیارے کو ہنگامی طور پر اترنے پر مجبور کر دیا۔امریکہ
امریکا میں ایک طیارے کو اُس وقت ہنگامی طور پر اترنا پڑا جب ایک خاتون مسافر نے طیارے میں "بم” کی موجودگی کی اطلاع دی۔ یہ دراصل ایک اور مسافر کے موبائل فون پر موصول ہونے والے تین حرفی پیغام کی غلط تشریح تھی۔ یہ واقعہ "امریکن ایئرلائنز”…
شام میں حالات کشیدہ، عوام سڑکوں پر
دمشق: اسرائیلی جارحیت کے خلاف شام بھر میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مختلف شہروں میں شدید احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگاتے ہوئے بھرپور عوامی ردعمل کا اظہار کیا۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جارحیت کا مؤثر جواب دیا جائے اور فلسطین…