پشاور (نمائندہ خصوصی) ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل نے کہا کہ بجٹ منظوری صوبے کی مالی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ناگزیر تھی۔پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں فراز مغل کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی و سیاسی کمیٹی نے مشاورت سے بجٹ منظوری کی اجازت دی، چیئرمین کی امانت میں خیانت نہیں کریں گے، چیئرمین کی ہدایت پر ہر تبدیلی ممکن ہےانہوں نے کہا کہ ملک پر قابض عناصر نے صوبہ دیوالیہ کرنے کی بھرپور کوشش کی، وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت سازش کے تحت ختم کی گئی، آئین توڑ کر انتخابات ملتوی کیے گئے، قائدین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، انتخابی نشان تک چھین لیا گیاترجمان وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ 3 صوبوں اور وفاق میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈال کر فنانشل ایمرجنسی کی راہ ہموار کی گئی۔فراز مغل کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ نہ منظور ہوتا تو صوبائی اختیارات وفاق کو منتقل ہو سکتے تھے، اسمبلی توڑنے میں دیر نہیں کریں گے اگر چیئرمین حکم دیں۔

متعلقہ
اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی کی پنجاب اسمبلی میڈیا ہال میں گفتگو
لا ہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجا ب فرزانہ چوہدری)انہوں نے کہا پنجاب کے صحت کے معاملے میں حکومت غیر سنجیدہ ہے۔بجٹ میں ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ایک روپیہ کا اضافہ نہیں ہوا۔ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا پھر میو ہسپتال جیسے حالات ہی تمام ٹیچنگ…

پاکستانی پاسپورٹ میں تاریخی تبدیلی: والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی شامل ہوگا
اسلام آباد: (محمد سلیم سے )پاکستانی پاسپورٹ میں ایک اہم اور تاریخی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت اب شہریوں کے پاسپورٹس پر والد کے ساتھ ساتھ والدہ کا نام بھی درج کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ نہ صرف عالمی معیار سے ہم آہنگی…

ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا: فیلڈ مارشل
ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا: فیلڈ مارشل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور…

بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے، عرفان صدیقی
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے اور فیصلہ سازی کا فقدان ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران عرفان صدیقی نے کہا کہ جتنی ملاقاتیں بانی پی ٹی آئی…

غیرقانونی کال سینٹر بے نقاب، 5 غیرملکیوں سمیت 65 افراد گرفتار
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی-10 میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک غیرقانونی کال سینٹر بند کروا دیا۔ ترجمان NCCIA کے مطابق، چھاپے کے دوران کال سینٹر سے 5 غیر ملکیوں سمیت 65 افراد کو حراست میں لیا گیا،…

شوبز حلقوں کا سانحہ سوات پر غم و غصہ کا اظہار
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فرزانہ چوہدری سے)پاکستانی شوبز شخصیات نے دریائے سوات میں مدد کے منتظر اور بے بسی کی تصویر بنے ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے اندوہناک واقعہ غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے…