کولمبو (نامہ نگار خصوصی) محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ کر میڈل یقینی بنالیا، دفاعی چیمپئن اویس منیر اور سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد کا سفر پری کوارٹر فائنل ہی میں ختم ہوگیا۔سری لنکا کے شہر کولمبو سےموصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شپ کے تیسرے دن تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے ایک جان توڑ مقابلے کے بعد ملائیشیا کے کھلاڑی کم کو لیونگ کو3-5 سے مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔قبل ازیں پری کواٹر فائنل میں محمد آصف نے کمبوڈیا کے نیانگ ٹولہ کو ایک فریم کی قربانی دے کر 1-5 سے فتح پائی اور برانز میڈل کا حصول یقینی بنالیا۔تاہم، دیگر دونوں پاکستانی کیوئسٹ ناک آوٹ کے پہلے مرحلہ میں ہی شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔پری کوارٹر فائنل میں اعزاز کے دفاع کے لیے کوشاں اویس منیر کو ہانگ کانگ کے منگ وا مان نے سخت مقابلے کے بعد 3-5 سےٹھکانے لگایا جبکہ سابق عالمی نمبر 2 محمد سجادکوسنگا پور کے سنی وانگ نے کسی دقت کے بغیر 0-5 سے شکست دےدی۔سیمی فائنل میں بدھ کو محمد آصف کا مقابلہ ملائشیا کے تھور چوان لیونگ سے ہوگا۔

متعلقہ
گوگل کا اعتراف: ترکی زلزلے کے دوران وارننگ سسٹم ناکام رہا
کیلیفورنیا / انقرہ گوگل نے تسلیم کیا ہے کہ فروری 2023 میں ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے دوران اس کا اینڈرائیڈ پر مبنی زلزلہ وارننگ سسٹم مؤثر طریقے سے کام نہ کر سکا، جس کے نتیجے میں ایک کروڑ سے زائد افراد بروقت خبردار نہیں…

انڈیا نے پاکستان سے جنگ ختم کرنے میں کسی دباؤ کو قبول کرنے کی تردید کر دیراج ناتھ سنگھ کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک بیان، ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کر دیا
نئی دہلی (روئٹرز/ویب ڈیسک) — انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کے روز پارلیمنٹ سے خطاب میں واضح کیا کہ نئی دہلی نے مئی میں پاکستان کے ساتھ فوجی تنازع بیرونی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ اپنے طے شدہ مقاصد کے مکمل حصول کے بعد…

نئے سورج جیسے نظامِ شمسی کی پیدائش کی پہلی بار جھلک — ماہرین فلکیات کی بڑی کامیابی
بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم — جس میں امریکہ اور یورپ کے ماہرین شامل ہیں — نے پہلی بار ایک ایسے ستارے کے گرد نظامِ شمسی کی تشکیل کی تصاویر حاصل کی ہیں جو مستقبل میں سورج جیسا بن سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوجوان…

چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرضہ رول اوور کر دیا
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق قرضہ رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین نے اسٹیٹ بینک کے پاس 3 سال سے جمع 2.1 ارب ڈالرز رول اوور کیے ہیں، چین نے مزید…
صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کاروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت نے کامیاب کاروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہسیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، صدر مملکت پوری…

کے ٹو مہم کے دوران برفانی تودہ: پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، 3 غیر ملکی محفوظ
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما محمد افتخار حسین جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو معمولی زخمی حالت میں بحفاظت نکال لیا گیا۔ڈپٹی…