اسلام آباد (کنٹری ہیڈ نیوز محمد سلیم سے) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 200 یونٹ والے کو 70 فیصد سبسڈی جا رہی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ایک ممبر نےجن کے 1300 میگا واٹ کے پاور پلانٹ کے بیچنے کی بات کی بغیر کام کے ملازمین کو تنخواہ دی جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ان ملازمین کو ڈسکوز میں اکاموڈیٹ کیا، ہم نے ملازمین کی جاب سکیورٹی کو یقینی بنایا، میرا کام کمپنیاں چلانا نہیں، ٹرانسفر پوسٹنگ کرنا نہیں ہے، ہم نجکاری پر یقین رکھتے ہیں اور اس پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کریں گےوزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں عقل تھی؟ 110 ارب کی اووربلنگ پچھلی حکومت کی تھی، ہم نے صارفین کو 110 ارب اوور بلنگ کے واپس کئے، بلوچستان کے ساڑھے 27 ہزار ٹیوب ویلز پر 13600 مالکان کو سولرائز سسٹم بغیر کمیشن دیا، ان کی حکومت میں کوئی انقلاب آیا تھااویس لغاری نے کہا کہ ہم نے تین سو ارب کا بوجھ کم کرنا کیا، پاور ڈویژن کی کامیابی نہیں ہے، ہم نے مستقبل میں حکومت کو بجلی کی خرید سے روک لیا ہے، خیبرپختونخوا میں 35 فیصد فیڈرزسے 100 فیصد بجلی میسر ہے، انہی کے حلقوں میں جہاں لوگ پوری پیمنٹ کرتے ہیں ان کو 100 فیصد بجلی میسر ہے اور ملتی رہے گی، کبھی ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کو چور نہیں کہا۔

متعلقہ

محرم الحرام کے تیسرے روز اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سکیورٹی ہائی الرٹ،
( انٹر نیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے مختلف امام بارگاہوں کا سکیورٹی جائزہ لیا، ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے مجالس اور جلوسوں کی تمام ڈیوٹی کو چیک الرٹ اور بریف کیا ڈیوٹی پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی…

یورپ-چین سمٹ: تجارتی کشیدگی میں اضافہ
یورپی یونین اور چین کے سربراہان بیجنگ میں ۲۴ جولائی کو ایک روزہ سمٹ میں ملاقات کی۔ مذاکرات میں تجارتی تنازعات، چین کی نادر زمین (rare earth) برآمدات، اور یوکرین جنگ کے حوالے سے چین کے موقف پر اختلافات نظر آئے۔ یورپی رہنماؤں نے چین پر دباؤ ڈالا…

چین-امریکہ تجارتی مذاکرات
چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام کے درمیان بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں اطراف نے کسٹمز، ٹیکسز، اور ٹیکنالوجی منتقلی کے قوانین پر معاہدے کی کاوشیں تیز کر دی ہیں۔ تجارتی شرح کونسل کے نمائندوں نے کہا کہ "کلیدی پیش رفت” ہو رہی ہے۔ مزید تھائی…

امریکی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں: وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو
دونوں رہنماؤں نے اس نازک موڑ پر امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلیفون کرکے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حملوں کو عالمی جوہری…

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے آخری لمحے تک ایرانی فوج کے حملے جاری رہیں گئے، اسرائیل کو سزا کا عمل جار ی رہے گا۔،
اپنے بیان میں عباس عراقچی نے ایرانی افواج کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے جارحیت روک دی تو اس کے بعد ہمارا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ابھی تک ایران اسرائیل جنگ بندی یا فوجی…

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ
کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ سندھ) جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) کے ایک کنویں سے تیل کی پیداوار میں 2280 بیرل یومیہ اور گیس کی پیداوار میں 5 لاکھ مکعب…