پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس کے سائنسدانوں نے کیریبین جزیرے گواڈیلوپ کی خاتون میں نیا بلڈ گروپ دریافت کرلیا، نئے بلڈ گروپ کا نام’گواڈا نیگیٹو‘ رکھا ہے۔فرانسیسی بلڈ اسٹیبلشمنٹ (ای ایف ایس) نے اس نئے بلڈ گروپ کی دریافت کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ لنکڈ اِن پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا، پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایجنسی نے ابھی دنیا کا 48 واں بلڈ گروپ سسٹم دریافت کیا ہےپوسٹ میں مزید بتایا ہے کہ اس دریافت کو باضابطہ طور پر جون کے آغاز میں میلان میں بین الاقوامی سوسائٹی آف بلڈ ٹرانسفیوژن نے تسلیم کیا تھااس تحقیق میں شامل ماہر حیاتیات تھیری پیرارڈ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک مریض کے خون پہلی بار2011ء میں انتہائی غیر معمولی اینٹی باڈی پائی گئی تھی لیکن اس وقت کے محدود وسائل نے ہمیں اس پر مزید تحقیق کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ سائنسدان آخر کار 2019ء میں ’ہائی تھرو پٹ ڈی این اے سیکوینسنگ‘ کی بدولت اس راز کو کھولنے میں کامیاب ہو گئے اور اس راز نے جینیاتی تغیر کو اُجاگر کیا۔تھیری پیرارڈ بتایا کہ جس وقت ہمیں کیریبین جزیرے سے تعلق رکھنے والی خاتون کے خون کے نمونے میں نامعلوم اینٹی باڈی ملی اس وقت وہ 54 سال کی تھیں، وہ پیرس میں رہتی تھیں اور ایک سرجری سے پہلے معمول کے ٹیسٹ کروا رہی تھیں۔اُنہوں نے بتایا کہ خاتون کو یہ بلڈ گروپ اپنے والد اور والدہ سے وراثت میں ملا ہے جن میں سے ہر ایک میں تبدیل شدہ جین موجود تھا، تھیری پیرارڈ یہ بھی بتایا کہ اس بلڈ گروپ کا نام’گواڈا نیگیٹو‘مریض کی پہچان کا حوالہ دیتا ہے، تمام زبانوں میں اچھا بھی لگا اور ماہرین میں مقبول بھی رہا۔

متعلقہ

بھارتی ایئر لائن کا پائلٹ پرواز سے چند لمحے قبل بے ہوش ہوگیا
بھارتی ایئر لائن کا پائلٹ پرواز سے چند لمحے قبل بے ہوش ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز بنگلورو سے دہلی جانے کیلئے تیار تھی کہ اچانک اس کے پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی، جس کے بعد…

بچوں کی نعشیں غائب کرنے کا الزام
آج پاکپتن ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس، سی ای او ہیلتھ سمیت دیگر ملوث ڈاکٹرز کے خلاف۔ تھانہ سٹی پاکپتن میں آکسیجن کی عدم دستیابی کے باعث 20 بچوں کی موت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ مقدمہ ان بچوں میں شامل ایک بچی کے…

اقوام متحدہ کے امدادی شعبے کے سربراہ نے اسرائیل سے الزامات کے شواہد طلب کر لیے
غزہ / نیویارک:اقوام متحدہ کے امدادی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ‘اوچھا’ (OCHA) کے عملے پر حماس سے تعلقات کے الزامات کے شواہد پیش کرے۔ یہ مطالبہ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں…

بھارت کا ایف بی آر پر ایک دن میں 1684 سائبر حملے، سسٹم محفوظ رہا: حکام
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ممبر حامد عتیق سرور نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے ایک ہی دن میں ایف بی آر پر 1684 سائبر حملے کیے، تاہم سسٹم محفوظ رہا۔ اجلاس کی…
سلیمان ’سولی‘ آدم، جنہیں کرکٹ کھلاڑی اپنا محسن اورخیر خواہ مانتے ہیں۔
ہندوستان سے انگلینڈ میں بسنے والے ’سولی‘ اب تک۴۰۰؍سے زائد کھلاڑیوں کی اپنے گھر پر میزبانی کر چکے ہیں، سنیل گاوسکر ان کے قریبی دوست ہیں جبکہ سچن تینڈولکر کو یارکشائر کیلئے کھیلنے میں انہوں نے اہم رول ادا کیا۔ مزید پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی،…
سپریم کورٹ آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس پر فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ کے تین ججز نے ججز کی ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا….
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر کردہ درخواستیں مسترد کردیں۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔آئینی بینچ کے سربراہ…