اسلام آباد (محمد سلیم سے) عالمی بینک نے پاکستان میں دو منصوبوں کیلئے 194 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ بلوچستان میں تعلیمی نظام میں بہتری اور پانی فراہمی کیلئے خرچ ہوگی، معیاری تعلیم تک رسائی اور فراہمی منصوبہ کے تحت 100 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ تعلیم تک رسائی پروجیکٹ سے اڑھائی لاکھ بچے مستفید ہوں گے، منصوبے کے تحت 5 ہزار اساتذہ کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے گی اعلامیہ کے مطابق تعلیم تک رسائی پروگرام کے تحت 400 طالبات کو اساتذہ کیلئے سکالرشپ فراہم ہوں گی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہی دوسرے منصوبہ پر 94 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوگی، پراجیکٹ کے تحت زراعت کیلئے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی بہتر بنانے کیلئے رقم خرچ کی جائے گی، منصوبے کے تحت کوئٹہ شہر میں بھی پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر کیا جائے گا۔

متعلقہ
ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع فلیٹ سے معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی نعش ملی ہے
ماڈل و ادکارہ حمیرا اصغر نے ’ احسان فراموش’ اور ’ گرو ’ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ وہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی تھیں۔ مزید ایک مختصر کالم گوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے نام ۔ از قلم (عرفان احمد خان)

ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی عائد.
انتہا پسند بھارتی حکومت نے ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی۔ ممبئی کے پولیس کمشنر دیون بھارتی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ممبئی میں مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹا دیے گئے ہیں جس کے بعد اب یہ شہر لاؤڈ اسپیکرز…

حکومت نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 600 روپے کردیے
اسلام آباد: (محمد سلیم سے)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ ترجمان اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو…

کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق پرواز ٹی کے 709 کراچی سے استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، ایئر بس اے 330 طیارے سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرایا۔ ایئر پورٹ حکام کا کہنا…

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 413 کومبنگ آپریشنز، 14 ہزار 560 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ، 41 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
26 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 3155 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ، 02 مشتبہ افراد زیرحراست، ترجمان پنجاب پولیس سنگین جرائم میں ملوث 247 اشتہاری، 71 عدالتی مفرور، 71 عادی مجرمان بھی گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز…

ایرانی صدر کا حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ
وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، سلامتی کونسل سمیت تمام عالمی فورمز پر ایران کی حمایت کا اعادہ شہباز شریف نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا مزید اریجیت سنگھ اسپوٹیفائی پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز…