راولپنڈی (کنٹری ہیڈ محمد سلیم سے ) گزشتہ روز شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ ،اعلیٰ فوجی و سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سید معیز عباس بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کی، میجر سید معیز عباس شہید نے بہادری، قربانی اور حب الوطنی کی بلند روایات قائم کیں۔سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ قوم شہید کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کیلئے دی گئی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہداء کے ہمیشہ مقروض ہیں، ہمارے شہداء کا لہو ہماری قوم کی طاقت کی بنیاد ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید کی میت اُن کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی جہاں اُنہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گاواضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے 2 بہادر سپوت میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

متعلقہ

غزہ میں نسل کشی کا اسرائیلی اعتراف — یورپی وفد کا دورہ، بیتسلیم کی چونکا دینے والی رپورٹ
یروشلم / مسافر یطا (اے ایف پی + عالمی خبر رساں ادارے مانیٹرنگ ڈیسک وائس آف جرمنی ) — غزہ میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی کارروائیوں کو اب خود اسرائیلی انسانی حقوق تنظیموں نے بھی "نسل کشی” قرار دینا شروع کر دیا ہے، جسے مبصرین ایک تاریخی اور…

Eurostar کا بحران — چار گھنٹے کی اذیت، مسافروں کی آزمائش
یورپ کے جدید ترین ریل نظام میں شمار ہونے والی Eurostar ٹرین ہمیشہ وقت کی پابندی، تیزرفتاری اور آرام دہ سفر کی علامت رہی ہے۔ لیکن حالیہ دنوں میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف اس کی ساکھ کو جھٹکا دیا، بلکہ یورپی ریل نظام…

غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔ اسلام آباد: (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے)ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت…

خبر: سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کا دورہ، اسپتال میں داخل
لاہور: سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق، عاصم بخاری کے پھیپھڑے بھی مکمل طور پر کام نہیں کر رہے تھے، تاہم بروقت…

حمیرا اصغر کی پرسرار موت: تحقیقات کا دائرہ وسیع، 63 افراد سے پوچھ گچھ کا فیصلہ
لاہور (نمائندہ خصوصی) — معروف شخصیت حمیرا اصغر کی پرسرار موت نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم 63 افراد سے پوچھ گچھ کرے گی، جن میں…

اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، دو افراد جاں بحق
بریشیا، اٹلی:اٹلی کے شمالی علاقے بریشیا میں منگل کے روز ایک چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 75 سالہ مرد اور 60 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،…