حکومت کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا، اس کوملک کی خارجہ پالیسی کی سنگین ناکامی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ ہندوستان کی توہین کاسلسلہ تھم نہیں رہاہے،وزیر اعظم مودی نے کئی پروگرام کرکے ٹرمپ کو خوش کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اب وہ ہندوستان کی توہین کر رہے ہیں۔کانگریس نے منگل کو ہندوستان کے بارے میں امریکی حکومت کی سفری ایڈوائزری پر سخت اعتراض کرتے ہوئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ کو امریکی حکومت کے ساتھ اٹھائے۔ پارٹی نےاس کو انتہائی سنگین پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس پر حکومت ہند کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا۔ پارٹی نے کہا کہ اس کے ملک کے لئے دور رس نتائج ہوسکتے ہیں۔ منگل کو یہاں کانگریس کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی ترجمان اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی چیئرپرسن سپریہ شرینیت نے کہا کہ یہ عجیب ستم ظریفی ہے کہ پاکستان جیسے ملک کے لئے ایسی کوئی ایڈوائزری نہیں جاری کی گئی جو دہشت گردوں کی حفاظت کرتاہے لیکن ہندوستان کے بارے میں امریکہ نےیہ ایڈوائزری جاری کی جو دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت اور گاندھی کی سرزمین ہے۔ انہوں نےکہاکہ یہ مودی حکومت کی ایک اور سفارتی ناکامی ہے کہ وہی ملک جس کو مودی نے ہاؤڈی مودی، نمستے ٹرمپ اور اب کی بار ٹرمپ سرکار جیسے شوز منعقد کرکے انہیں خوش کرنے کی کوشش کی تھی، وہی ٹرمپ بار بار ہندوستان کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں پر بھی طنز کیا جنہوں نے امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے لئے خصوصی ہون کیا تھا۔

متعلقہ

پاکستانی پاسپورٹ میں تاریخی تبدیلی: والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی شامل ہوگا
اسلام آباد: (محمد سلیم سے )پاکستانی پاسپورٹ میں ایک اہم اور تاریخی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت اب شہریوں کے پاسپورٹس پر والد کے ساتھ ساتھ والدہ کا نام بھی درج کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ نہ صرف عالمی معیار سے ہم آہنگی…

کے پی حکومت گرانےکے کسی عمل میں شریک نہیں ہونگے: اے این پی کا اعلان
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کے کسی بھی عمل میں حصہ بننے سے انکار کردیا۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ کے پی حکومت گرانےکےکسی بھی عمل میں اے این پی شریک نہیں ہوگی اور نہ…

سال ۴۰٬۰۰۰ نوجوانوں کی رضاکارانہ بھرتی
جرمنی کی وفاقی حکومت نے 18‑سالہ نوجوانوں کے لیے ایک نیا رضاکارانہ فوجی خدمات پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد 2026 سے روزانہ تقریباً ۴۰٬۰۰۰ نوجوانوں کو بھرتی کرنا ہے۔ یہ منصوبہ اقوامِ متحدہ کے دفاعی انتظامات اور روسی خطرات کے تناظر میں بنایا…
اسلام آباد پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی/اندھا قتل ٹریس
اسلام آباد فائزہ یونس سے اسلامک انٹرنیشنل کی 22 سالہ طالبہ ایمان کے ناحق قتل میں ملوث ملزم گرفتار۔ ڈی آئی جی اسلام آباد ملزم فیروز جھنگ کا رہائشی ہے اور قتل کے بعد روپوش تھا۔ ملزم ہاسٹل میں واردات کے لئے داخل ہوا تھا۔ ملزم ریپ کے…

پارلیمنٹیرینز، جرنیلوں، ججز اور بیوروکریٹس کی تنخواہوں کی تفصیلات طلب — ثناء اللہ مستی خیل کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں
اسلام آباد محمد سلیم سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ خان مستی خیل نے ایک اہم مطالبہ اٹھایا ہے، جس میں انہوں نے پارلیمنٹیرینز، فوجی افسران، 22 گریڈ کے سول آفیسرز اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور…

بجٹ منظوری صوبے کی مالی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ناگزیر تھی ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
پشاور (نمائندہ خصوصی) ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل نے کہا کہ بجٹ منظوری صوبے کی مالی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ناگزیر تھی۔پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں فراز مغل کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی و سیاسی کمیٹی نے مشاورت سے بجٹ منظوری کی اجازت دی، چیئرمین…